• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 12:08 صبح
  • پاکستان

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نےاسلام آباد کے نوجوان پراپرٹی ڈیلر فرخ افضل اغوا اور قتل کیس میں اسلام آباد پولیس کے ایس پی ڈاکٹر ایاز کی سربراہی میں پولیس کی بروقت کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کو سراہتے ہوئے تعریفی لیٹر جاری کیا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری اور ارکان نے ایس پی سٹی اسلام آباد ڈاکٹر ایاز حسین کی کارکردگی کو سراہتےہوئے ان کے نام تعریفی پیغام جاری کیا۔

دستاویز کے مطابق 20 مئی 2026 کو کمیٹی کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں پولیس نے پراپرٹی ڈیلر فرخ افضل کے جبری اغوا اور قتل کے مقدمے کو حل کرنے اور واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ہونے والوں میں خیبر پختونخوا پولیس میں تعینات ایک کانسٹیبل اور 19 سالہ لڑکی شامل تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری ڈال کر اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا جبکہ دوسرے ملزم کو سوات سے گرفتار کر کے متعلقہ عدالت سے اس کا راہداری ریمانڈ حاصل کیا گیا۔

کمیٹی نے کیس کی تیز رفتار اور جامع تفتیش کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی تحقیقات میں کسی قسم کی کوتاہی نہ چھوڑی جائے تاکہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔

کمیٹی نے اسلام آباد پولیس پر زور دیا کہ جرائم کی روک تھام کیلئے مؤثر اور فعال پولیسنگ جاری رکھی جائے۔ کمیٹی نے خواتین اور بچوں سمیت تمام شہریوں کے تحفظ کیلئے مضبوط اقدامات اور جرائم کے خلاف مؤثر روک تھام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

حرمین شریفین پر حملہ ریڈ لائن ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے: وزیر اعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب

افغان وزارتِ دفاع نے اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا: وزارت اطلاعات

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد

سندھ ہائیکورٹ میں ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹو گرافی پر پابندی عائد

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے لانگ مارچ ختم کرنے کی خبروں کی تردید کردی

پاکستان میں دراندازی کرنیوالے خوارج میں 70 فیصد دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے: سکیورٹی ذرائع

موسمیاتی اہداف کے مؤثر نفاذ کیلئے مضبوط پالیسی فریم ورک ضروری ہے: وزیر خزانہ

وزیراعظم کی پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات، ترقی کے مشترکہ مقاصد کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر سراہا

پشاور میں دہشتگردی کا خدشہ، سول سیکرٹریٹ خالی، ملازمین کو چھٹی دیدی گئی

پختونخوا میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے: فیصل کریم کنڈی

وزیراعظم کی گوتریس سے ملاقات، یو این سیکرٹری جنرل عالمی امن کیلئے پاکستان کے کردار اور خدمات کے معترف

تازہ ترین

• 5 منٹ پہلے فیصلہ سازوں کیلئے صرف پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مسئلہ نہیں بلکہ مسئلہ سہیل آفریدی کی حکومت ہے: ذرائع

فیصلہ سازوں کیلئے صرف پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مسئلہ نہیں بلکہ مسئلہ سہیل آفریدی کی حکومت ہے: ذرائع

• 58 منٹ پہلے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا

• 2 گھنٹے پہلے حرمین شریفین پر حملہ ریڈ لائن ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے: وزیر اعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب

• 2 گھنٹے پہلے بھارت: چیف الیکشن کمشنر کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر پولیس کا دھاوا، متعدد زیر حراست

بھارت: چیف الیکشن کمشنر کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر پولیس کا دھاوا، متعدد زیر حراست

• 3 گھنٹے پہلے افغان وزارتِ دفاع نے اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا: وزارت اطلاعات

• 5 گھنٹے پہلے روزمرہ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنیوالے افراد میں جلد موت کا خطرہ بڑھتا ہے، تحقیق

روزمرہ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنیوالے افراد میں جلد موت کا خطرہ بڑھتا ہے، تحقیق

• 5 گھنٹے پہلے سینیٹ قائمہ کمیٹی نے پراپرٹی ڈیلر قتل کیس میں اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری پر تعریفی لیٹر جاری کردیا

• 5 گھنٹے پہلے ڈپریشن جیسے مرض کا شکار بنانے والی عام عادات

ڈپریشن جیسے مرض کا شکار بنانے والی عام عادات

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے