نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا
انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟
روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!
دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج
پاکستان کی معروف اور مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان اپنے کیریئر کا ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے رواں سال کے ٹورانٹو انٹرنیشنل فیسٹیول 2026 میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔
ماہرہ خان اس باوقار فیسٹیول کے دوران ہدایت کار بسام طارق کی فلم ’یور مدر یور مدر یور مدر‘کے عالمی پریمیئر میں شرکت کریں گی، جہاں وہ فیسٹیول میں فلم ساز کے ساتھ ایک خصوصی نشست کی میزبانی بھی کریں گی۔
Read More: Mahira Khan reveals what impressed her most about King Charles after meeting.
اس اہم میلے کے دوران ماہرہ خان اور ہدایت کار بسام طارق کو سینما کے شعبے میں ان کی گراں قدر خدمات اور پسماندہ کہانیوں اور تناظرات کو وسیع تر ناظرین تک پہنچانے کی کوششوں کے اعتراف میں "مسلم ایکسی لینس ان سنیما اینڈ آرٹس ایوارڈ” سے بھی نوازا جائے گا۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان پاکستان کی ایک انتہائی مقبول اداکارہ ہیں جو فلموں اور ٹیلی وژن میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔ وہ پاکستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شامل ہیں اور اپنے فن کے اعتراف میں کئی اعزازات حاصل کر چکی ہیں۔
انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور ٹیلی فلمز ‘ایک تھی نگران’ اور ‘آگ لگے بستی میں’ سمیت متعدد پروڈکشنز میں مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔
