• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 4:16 شام
  • پاکستان

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!

دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کے معروف اداکار جارج کلونی اور ان کی اہلیہ امل کلونی کی شادی شدہ زندگی مبینہ طور پر شدید تناؤ کا شکار ہے۔ 12 سالہ رفاقت کے باوجود ان کے تعلقات میں کشیدگی کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 65 سالہ جارج کلونی اپنے تعلقات کو بچانے اور حالات کو بہتر بنانے کے لیے جدوجہد میں مصروف ہیں، صورتحال اس وقت سامنے آئی جب امل کلونی نے مبینہ طور پر یہ انکشاف کیا کہ شادی سے پہلے ان کی زندگی زیادہ بہتر تھی۔

قریبی ذرائع کے مطابق امل کلونی اپنی شادی کے گرد مسلسل میڈیا کی توجہ اور شہرت کی وجہ سے دباؤ میں مبتلا ہیں، جارج کا اپنے اداکاری کے کیریئر پر حد سے زیادہ توجہ دینا بھی اس کشیدگی میں اضافے کا باعث ہے۔

جارج کے مصروف ترین شیڈول کی وجہ سے ان کے 9 سالہ جڑواں بچوں (ایلیں اور الیگزینڈر) کی زیادہ تر ذمہ داری امل پر آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حال ہی میں جارج نے براڈوے کے ایک پراجیکٹ پر انتہائی سخت محنت کی، جس کے بعد وہ شدید تھکن کا شکار ہو گئے اور اس سے باہر نکلنے میں انہیں کافی وقت لگا۔

اگرچہ جارج اور امل کے درمیان کوئی جھگڑا نہیں ہوا، لیکن پچھلے چند سالوں سے وہ اپنے کام میں اس قدر مصروف رہے کہ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے درمیان توازن برقرار نہیں رکھ سکے۔

امریکا کو نااہل ترین افراد چلا رہے ہیں: اداکار جارج کلونی

واضح رہے کہ جارج اور امل 27 ستمبر 2014 کو اٹلی کے شہر وینس میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اور ان کے ہاں جون 2017 میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے