• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 5:45 شام
  • پاکستان

علی اکبر خان اور عبدالصمد ارشد کے گول کی بدولت پاکستان نے دو گول کے خسارے سے شاندار واپسی کرتے ہوئے فیفا آسیان کپ میں فلپائن کے خلاف میچ 2-2 سے برابر کردیا اور ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا۔

بانڈونگ انڈونیشیا میں کھیلے گئے میچ میں علی اکبر نے قومی ٹیم کے لیے اپنا پہلا بین الاقوامی گول اسکور کیا جب کہ عبدالصمد ارشد نے دوسرا گول کرکے پاکستان کو برابری دلائی۔ یہ فیفا کے کسی مقابلے میں پاکستان کی پہلی شرکت ہے اور اس میچ میں قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے گول بھی اسکور کیے۔

نولبرٹو سولانو کی ٹیم کو گروپ بی کے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کے ہاتھوں 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن فلپائن کے خلاف پاکستان نے بھرپور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول کے خسارے کو ختم کیا اور میچ سے ایک قیمتی پوائنٹ حاصل کیا۔

فیفا عالمی درجہ بندی میں 198ویں نمبر پر موجود پاکستان کو 136ویں نمبر کی فلپائن ٹیم نے ابتدائی لمحات میں دباؤ میں رکھا۔ پاکستانی دفاع کو مسلسل آنے والی کراسز سے نمٹنا پڑا۔ محب اللہ آفریدی نے ایک خطرناک نچلی کراس کو روکنے کے لیے خود کو گیندکے سامنے ڈال دیا جب کہ گول کیپر یوسف بٹ نے آندرے لائپولڈ کو آمنے سامنے کے موقع پر شاندار انداز میں روک لیا۔

فلپائن کو 24ویں منٹ میں برتری مل گئی۔ محب اللہ نے گول لائن پر ہیڈر کو روکنے کی کوشش میں گیند کو کراس بار سے ٹکرا دیا، لیکن سینڈرو ریز نے تیزی سے ردعمل دیتے ہوئے واپس آنے والی گیند کو جال میں پہنچا دیا۔

چند منٹ بعد پاکستان کو گول کرنے کا پہلا موقع ملا۔ علی اکبر نے فلپائن کے دفاع کو توڑتے ہوئے گول کی جانب پیش قدمی کی لیکن ان کی شاٹ پر فلپائن کے گول کیپر کیون رے مینڈوزا نے ڈائیو لگاتے ہوئے شاندار بچاؤ کیا۔

پہلے ہاف کے اختتام سے قبل فلپائن نے اپنی برتری دگنی کردی۔ محمد فضل کے اپنے پنالٹی ایریا میں ہاتھ سے گیند لگنے پر فلپائن کو پنالٹی ملی، جس پر بیورن کرسٹنسن نے یوسف بٹ کو غلط سمت بھیجتے ہوئےگیند جال میں پہنچادی۔

فلپائن نے حملے جاری رکھے۔ حارث زیب نے ایک خطرناک ہیڈر کو روک کر پاکستان کو بچایا، جب کہ یوسف بٹ نے بھی چند منٹ بعد ایک اور اہم موقع پر مداخلت کی۔ پہلے ہاف کے آخری لمحات میں پاکستان نے جوابی حملہ کیا لیکن مڈفیلڈر عالمگیر غازی کی دور سے لگائی گئی شاٹ گول سے اوپر چلی گئی۔

ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو نے وقفےکے دوران دو تبدیلیاں کیں۔ عالمگیر غازی اور عمر نواز کی جگہ علی آغا اور حیان خٹک میدان میں آئے۔

دوسرے ہاف کے آغاز کے صرف دو منٹ بعد پاکستان نے خسارہ کم کردیا۔ کپتان عبداللہ اقبال نے بائیں جانب علی اکبر کو گیند دی۔ علی اکبر نے ایک دفاعی کھلاڑی کو چکما دیا اور پھر کیون مینڈوزا کی ٹانگوں کے درمیان سے گیند نکالتے ہوئے پاکستان کے لیے اپنا پہلا بین الاقوامی گول اسکور کردیا۔

پاکستان نے حملے جاری رکھے اور چند ہی لمحوں بعد حیان خٹک نے ایک موقع بنایا، تاہم ان کی شاٹ گول سے باہر چلی گئی۔ کھیل کے ایک گھنٹے پر پاکستان نے فلپائن کے دفاع کو ایک مرتبہ پھر توڑا، لیکن حیان کی جانب سے واپس کھیلی گئی گیند علی اکبر تک نہ پہنچ سکی۔

پاکستان کی واپسی اس کے کچھ ہی دیر بعد مکمل ہوگئی۔ عبدالصمد ارشد نے دائیں جانب گیند اپنے قبضے میں لی، تیزی سے پنالٹی ایریا میں داخل ہوئے، بائیں جانب مڑے اور پھر مینڈوزا کو مات دیتے ہوئے گیند جال میں پہنچا دی۔ یہ قومی ٹیم کے لیے عبدالصمد کا دوسرا بین الاقوامی گول تھا۔

سولانو نے اس کے بعد عبدالرؤف اور عبدالصمد خان کو میدان میں اتارا، جنہوں نے پاکستان کے لیے اپنا بین الاقوامی ڈیبیو کیا۔ دونوں نے محمد فضل اور علی عزیر کی جگہ میدان سنبھالا جبکہ پاکستان نے اپنی جارحانہ حکمت عملی برقرار رکھی۔

دوسری جانب فلپائن کے ایک جوابی حملے میں محب اللہ نے گول کے بالکل قریب سے لگائی گئی شاٹ کے سامنے آکر اسے روک دیا اور پاکستان کو ایک خطرناک موقع سے بچایا۔

اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی شائقین مسلسل ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے رہے اور پاکستان نے فیصلہ کن گول کے لیے دباؤ بڑھایا، تاہم فلپائن نے دفاع مضبوط رکھتے ہوئے پاکستان کو مزید گول کرنے سے روک دیا اور میچ 2-2 سے برابر ہوگیا۔

رضوان کا این سی سی آئی اے کو دوسرا خط، موبائل فون واپس کرنے اور انکوائری کی وجوہات بتانے کا مطالبہ

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو آؤٹ کلاس کر دیا، سیمی فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گا

پاکستان والی بال ٹیم ایشین گیمز مینجمنٹ کی بدانتظامی کا شکار، بس ڈرائیور نے غلط جمنازیم میں پہنچا دیا

رضوان کا ایک بار پھر اپنے خلاف الزامات کے حوالے سے این سی سی آئی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں غیر ملکی کنسلٹنٹس کی تقرری کا امکان

ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026 میں پاکستان نے اپنی کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا

یوئیفا نیشنز لیگ: آئرش ٹیم کا بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج

ایشین گیمز : ہانگ کانگ کیخلاف میچ بارش کے باعث منسوخ، پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

7 برس بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے بابر اعظم پہلے میچ میں ناکام، دونوں اننگز میں صرف 16 رنز بناسکے

ویسٹ انڈیز کیخلاف سنچری، ویرات کوہلی نے ون کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

برلن میراتھون میں دو درجن کے لگ بھگ پاکستانی اور پاکستانی نژاد رنرز کی شرکت

رضوان کا عدم تعاون تحقیقات میں تاخیر کا باعث بننے لگا: ذرائع این سی سی آئی اے

تازہ ترین

• 26 منٹ پہلے انتھروپک کمپنی نے اے آئی ٹیکنالوجی کو انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ قرار دیدیا

انتھروپک کمپنی نے اے آئی ٹیکنالوجی کو انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ قرار دیدیا

• 49 منٹ پہلے فیفا آسیان کپ: پاکستان نےفلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابرکرکے اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

• 51 منٹ پہلے سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

• 1 گھنٹے پہلے فیکٹ چیک: نوجوان پاکستانیوں کی احتجاج سے گریز کی اپیل کرنے والی ویڈیو AI سے تیار کی گئی ہے

فیکٹ چیک: نوجوان پاکستانیوں کی احتجاج سے گریز کی اپیل کرنے والی ویڈیو AI سے تیار کی گئی ہے

• 1 گھنٹے پہلے ’ہر نامناسب رویہ جنسی ہراسانی نہیں‘، وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

’ہر نامناسب رویہ جنسی ہراسانی نہیں‘، وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

• 2 گھنٹے پہلے مقابلہ حسن کی فاتح 30 سالہ بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی پراسرار موت

مقابلہ حسن کی فاتح 30 سالہ بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی پراسرار موت

• 2 گھنٹے پہلے مذاکرات سے انکار نہیں لیکن پی ٹی آئی اپنے لیڈر کی رہائی چاہتی ہے جس کا فورم عدالت ہے: وزیر قانون

مذاکرات سے انکار نہیں لیکن پی ٹی آئی اپنے لیڈر کی رہائی چاہتی ہے جس کا فورم عدالت ہے: وزیر قانون

• 2 گھنٹے پہلے خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، تعداد 4 ہوگئی

خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، تعداد 4 ہوگئی

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے