بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جامع انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے 25 ستمبر کو ضلع نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر ایک اور کارروائی کی گئی، جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
اس سے قبل 24 ستمبر کو آپریشن شعبان کے تسلسل میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مزید ٹھکانوں کا سراغ لگا کر انہیں تباہ کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج ہلاک ہوئے، جس کے بعد شعبان میں ہلاک خوارج کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ستمبر 2026 سے اب تک بھارتی سرپرستی میں سرگرم 33 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاسکے۔
وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط، مذاکرات کی دعوت دے دی
مسئلہ اب لانگ مارچ نہیں، قومی سلامتی کا ہے، یہ فیصلہ کرلیا گیاکہ سہیل آفریدی کی حکومت کو جانا ہوگا: ذرائع کا دعویٰ
سینیٹ قائمہ کمیٹی نے پراپرٹی ڈیلر قتل کیس میں اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری پر تعریفی لیٹر جاری کردیا
حرمین شریفین پر حملہ ریڈ لائن ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے: وزیر اعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب
افغان وزارتِ دفاع نے اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا: وزارت اطلاعات
پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد
سندھ ہائیکورٹ میں ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹو گرافی پر پابندی عائد
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے لانگ مارچ ختم کرنے کی خبروں کی تردید کردی
پاکستان میں دراندازی کرنیوالے خوارج میں 70 فیصد دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے: سکیورٹی ذرائع
موسمیاتی اہداف کے مؤثر نفاذ کیلئے مضبوط پالیسی فریم ورک ضروری ہے: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات، ترقی کے مشترکہ مقاصد کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر سراہا
تازہ ترین
• 4 منٹ پہلے ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشتگرد ہلاک
• 57 منٹ پہلے امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی فلائٹ آپریشن متاثر ہوا تو خطے میں کسی بھی ملک کا طیارہ اڑان نہیں بھر سکے گا: ایران نے خبردار کر دیا
امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی فلائٹ آپریشن متاثر ہوا تو خطے میں کسی بھی ملک کا طیارہ اڑان نہیں بھر سکے گا: ایران نے خبردار کر دیا
• 1 گھنٹے پہلے وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط، مذاکرات کی دعوت دے دی
• 2 گھنٹے پہلے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس، شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس، شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم
• 3 گھنٹے پہلے دورہ امریکا کے موقع پر ایرانی صدر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے امکانات تقریباً ختم
دورہ امریکا کے موقع پر ایرانی صدر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے امکانات تقریباً ختم
• 4 گھنٹے پہلے مسئلہ اب لانگ مارچ نہیں، قومی سلامتی کا ہے، یہ فیصلہ کرلیا گیاکہ سہیل آفریدی کی حکومت کو جانا ہوگا: ذرائع کا دعویٰ
• 5 گھنٹے پہلے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا
• 5 گھنٹے پہلے حرمین شریفین پر حملہ ریڈ لائن ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے: وزیر اعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب
