• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 2:45 صبح
  • پاکستان

ملزمان شہریوں سے اسلحے کے زورپرموبائل فون چھیننے،چھپٹا مارنے اورجیب کاٹ کر موبائل فون چوری کرنے میں ملوث رہے ہیں

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں اورخفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے موبائل فون چھیننے اورچوری کرنے والا منظم گینگ کوبے نقاب کرتے ہوئے3 ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے310 موبائل فونز برآمد کرلیے.

گرفتارملزمان شہریوں سے اسلحے کے زورپرموبائل فون چھیننے،چھپٹا مارنے اورجیب کاٹ کر موبائل فون چوری کرنے میں ملوث رہے ہیں،گرفتار ملزمان ایک منظم گینگ کی صورت میں تین شفٹوں میں وارداتیں کرتے تھے.

گرفتار ملزمان مسافروں کو سواری کے بہانے رکشے میں بٹھا کر ویران مقامات پر لے جاتے اور اسلحے کے زور پر موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں اورخفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے موبائل فون چھیننے اورچوری کرنے والا منظم گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے3 ملزمان لیاقت علی ولد مہرعلی، محمد علی عرف عادی ولد عابد اورمحبوب عرف رومیو ولد مشتاق کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے310 موبائل فونز برآمد کرلیے.

گرفتارملزمان شہریوں سے اسلحے کے زورپرموبائل فون چھیننے،چھپٹا مارنے اورجیب کاٹ کر موبائل فون چوری کرنے میں ملوث رہے ہیں، ڈسٹرکٹ ملیرپولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ایک منظم گینگ کی صورت میں تین شفٹوں میں وارداتیں کرتے تھے گرفتار ملزمان مسافروں کو سواری کے بہانے رکشے میں بٹھا کر ویران مقامات پر لے جاتے اور اسلحے کے زور پر موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیتے تھے.

ملیرپولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مہران ہائی وے اور اطراف کے علاقوں میں موبائل فون چھیننے اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں. گرفتار ملزمان چوری اور چھینے گئے موبائل فونز کی آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے میں مہارت رکھتے ہیں.

ملیرپولیس کے مطابق گرفتار ملزمان چوری شدہ اورچھینے گئے موبائل فونزکومنظم طریقے سے بیرونِ شہراور بیرونِ ملک منتقل کرتے تھے.

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے