• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 10:58 شام
  • پاکستان

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی

شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی

وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی خبر کی تصدیق ہوگئی ہے پی ٹی آئی نے اسلام آباد لانگ مارچ 4 اکتوبر تک مؤخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مارچ 4 اکتوبر کو پشاور سے روانہ ہوگا۔

اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ مؤخر کرنے کا فیصلہ سیاسی کمیٹی اجلاس میں کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے دوسرا اجلاس آج رات ہوگا جس میں باضابطہ طور پر محمود اچکزئی، راجہ ناصر عباس کو اعتماد میں لینے کے بعد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی جنہوں نے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کی کال دی تھی وہ اسے 5 اکتوبر کو موخر کرنے کا اعلان کریں گے۔

یہ پڑھیں: پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ملتوی ہونے کی وجہ سامنے آگئی

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہماری سیاسی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے ہوسکتا ہے کہ ہم آپ کو دوبارہ پریس کانفرنس کے لیے مدعو کریں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شام اجلاس ہوا جس میں بیرسٹر گوہر، مرکزی رہنما، اسد قیصر، جنید اکبر، سہیل آفریدی چاروں بڑے اس بات پر متفق تھے کہ ہمیں یہ مارچ فی الحال موخر کرنا چاہیے اور کچھ دنوں کے لیے وقت دے کر تیاری کرنی چاہیے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس لانگ مارچ کے لیے فنانشل سپورٹ فراہم نہیں ہوئی تھی جس کی ان کو توقع تھی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے