• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 11:47 شام
  • پاکستان

پانچویں جماعت کے طلبا ’اسکول آف دی وائلڈ‘ پروگرام کے تحت مطالعاتی دورے پر گئے تھے

امریکی ریاست آئیوا میں اسکول ٹرپ کے دوران جھیل کے پانی میں ڈوب کر 24 سالہ خاتون ٹیچر اور 10 سالہ طالب علم ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جانسن کاؤنٹی کی جھیل میک برائیڈ اسٹیٹ پارک کے قریب کورل ویل ریزروائر کے مقام پر پیش آیا جہاں بورلاگ ایلیمنٹری اسکول کے پانچویں جماعت کے طلبا ’اسکول آف دی وائلڈ‘ پروگرام کے تحت مطالعاتی دورے پر گئے تھے۔

جانسن کاؤنٹی شیرف کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دوپہر تقریباً 12 بج کر 10 منٹ پر جھیل میں دو افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی جانسن کاؤنٹی میٹرو ڈائیو ٹیم، فائر بریگیڈ، پولیس، آئیوا اسٹیٹ پٹرول، محکمہ قدرتی وسائل، امریکی آرمی کور آف انجینئرز اور طبی عملہ سرچ اینڈ ریکوری آپریشن میں شامل ہوگیا۔

امدادی کاموں کے دوران 24 سالہ ٹیچر ہنّا جورجنسن کو پانی سے نکال لیا گیا لیکن ان کی حالت بہت خراب تھی اور وہ دوران علاج دم توڑ گئیں۔

جھیل میں ایک 10 سالہ طالب علم احمد عثمان کی موجودگی کی بھی اطلاع تھی جس کی تلاش جاری رکھی گئی تاہم رات گئے تک لاش نہیں مل سکی تھی۔

اگلی صبح ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا اور تقریباً 25 گھنٹے بعد 23 ستمبر کو غوطہ خوروں نے کورل ویل ریزروائر سے احمد عثمان کی لاش بھی برآمد کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تاحال زیرِ تفتیش ہے اور یہ واضح نہیں ہوسکا کہ خاتون ٹیچر اور طالب علم پانی میں کیسے پہنچے اور کون پہلے گرا تھے جسے بچانے دوسرے نے چھلانگ لگائی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے