• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 10:58 شام
  • پاکستان

بھارت میں جنتر منتر پر چیف الیکشن کمشنر گنیش کمار کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس نے دھاوا بول دیا۔

دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے مظاہرین کو چن چن کر حراست میں لیا اور طلبہ رہنما نیہا بورا اور یوگیندر یادو سمیت متعدد افراد پولیس کارروائی کی زد میں آئے۔

نیہا بورا نے کہا کہ مودی حکومت نے گنیش کمار کو چیف الیکشن کمشنر بنایا جس نے ’ووٹ چوری‘ کے ذریعے حکمران جماعت بی جے پی کو فائدہ پہنچایا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی 'کاکروچ جنتا پارٹی' نے وارننگ دی تھی کہ اگر بھارت کے چیف الیکشن کمشنر نے 48 گھنٹوں کے اندر استعفیٰ نہ دیا تو وہ ملک گیر احتجاج شروع کر دیں گے۔

ایک رپورٹ کے مطابق دو الیکشن کمشنرز نے کم از کم 14 مرتبہ چیف الیکشن کمشنر کے سامنے ووٹر لسٹوں کو اپ ڈیٹ کرنے کے عمل کے حوالے سے سوالات اٹھائے تھے

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ الٹی میٹم ایک اخباری رپورٹ کے بعد سامنے آیا تھا جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ووٹر لسٹوں میں تبدیلیوں پر ان کے ماتحت افسران نے اعتراضات اٹھائے تھے۔

اپوزیشن جماعتوں کا الزام ہے کہ ووٹر لسٹوں میں مبینہ طور پر ردوبدل کیا گیا ہے تاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو الیکشن میں فائدہ پہنچایا جاسکے۔

ایک بھارتی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ دو الیکشن کمشنرز نے گزشتہ 10 ماہ کے دوران کم از کم 14 مرتبہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے سامنے ووٹر لسٹوں کو اپ ڈیٹ کرنے کے عمل کے حوالے سے سوالات اٹھائے یا اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

اخبار کے مطابق اعتراضات نئے ووٹرز کے اندراج اور ووٹرز کے نام فہرست سے نکالنے اور دوبارہ شامل کرنے کے طریقہ کار سے متعلق تھے۔

دونوں کمشنرز نے نئے ووٹرز کے لیے آن لائن فارم 6 میں کی گئی تبدیلی پر بھی اعتراض کیا تھا، فارم میں پوچھا گیا تھا کہ آیا نئے ووٹر، ان کے والدین یا دادا دادی کا نام پرانی ووٹر فہرست میں موجود تھا یا نہیں۔

بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل

سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

ہم ان جنگوں کا نشانہ بنے جو ہم نے شروع نہیں کیں، نیپالی وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب

پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات

جنرل اسمبلی: درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا، ہال خالی ہوگیا

سعودی مفتیِ اعظم کی حوثی حملوں کے مقابلے میں سعودی اہلکاروں کو فرائض کی ادائیگی میں اللہ پر توکل کی تلقین

سی این این سمیت 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کو بالآخر وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت مل گئی

'امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں' ، چینی صدر شی جن پنگ کا صدر ٹرمپ سے مطالبہ

بھارت: ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ نے چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونے کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا

جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے F-35 کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے

امریکی بحریہ کے زیر قبضہ تیل سے بھرے 3 ایرانی بحری جہاز امریکا روانہ: ٹریکنگ ڈیٹا

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

تازہ ترین

• 2 منٹ پہلے بھارت: چیف الیکشن کمشنر کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر پولیس کا دھاوا، متعدد زیر حراست

• 55 منٹ پہلے افغان وزارتِ دفاع نے اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا: وزارت اطلاعات

افغان وزارتِ دفاع نے اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا: وزارت اطلاعات

• 3 گھنٹے پہلے روزمرہ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنیوالے افراد میں جلد موت کا خطرہ بڑھتا ہے، تحقیق

روزمرہ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنیوالے افراد میں جلد موت کا خطرہ بڑھتا ہے، تحقیق

• 3 گھنٹے پہلے ڈپریشن جیسے مرض کا شکار بنانے والی عام عادات

ڈپریشن جیسے مرض کا شکار بنانے والی عام عادات

• 4 گھنٹے پہلے پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

• 4 گھنٹے پہلے اس تصویر میں چھپے تیندوے کو تلاش کرسکتے ہیں؟

اس تصویر میں چھپے تیندوے کو تلاش کرسکتے ہیں؟

• 5 گھنٹے پہلے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کرنے کا فیصلہ

• 5 گھنٹے پہلے اسکاٹ لینڈ کے ایک جزیرے میں 3 دہائیوں سے زائد عرصے بعد پہلی بار بچے کی پیدائش

اسکاٹ لینڈ کے ایک جزیرے میں 3 دہائیوں سے زائد عرصے بعد پہلی بار بچے کی پیدائش

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے