• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 7:08 شام
  • پاکستان

روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!

دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی وفات پر معاونتی پیکیج میں تبدیلی کر دی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے معاونتی پیکیج میں تبدیلی کا آفس میمورنڈم جاری کر دیا جس کے مطابق نظرثانی شدہ معاونتی پیکیج 28 اگست 2026 سے نافذ العمل ہو گا۔

پیکیج، عمومی وفات اور سیکیورٹی سے متعلقہ وفات، 2 حصوں میں تقسیم ہے، سیکیورٹی سے متعلقہ وفات پر گریڈ کے مطابق ایک سے دو کروڑ روپے تک لمپ سم گرانٹ مقرر ہے۔

شہید ملازم کے خاندان کو ریٹائرمنٹ کی عمر تک مکمل تنخواہ اور الاؤنسز ملیں گے جب کہ شہداء کے بچوں کو گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن تک مفت تعلیم دی جائے گی، شہید کی بیوہ یا بچوں میں سے ایک کو بی ایس 1 تا 15 میں مستقل ملازمت دی جائے گی۔

سیکیورٹی سے متعلقہ وفات پر بمطابق گریڈ مکان کی خرید یا تعمیر کیلئے 1 کروڑ 35 لاکھ سے 5 کروڑ روپے تک ملیں گے اور عمومی وفات پر بمطابق گریڈ 6 سے 30 لاکھ روپے تک لمپ سم گرانٹ مقرر ہے جب کہ عمومی وفات پر ورثاء کو 100 فیصد پنشن دی جائے گی۔

10 سال سے کم سروس والے ملازم کے ورثاء کو کم از کم 10 سال کی سروس کے حساب سے پنشن ملے گی۔ عمومی وفات پر سرکاری رہائش یا کرائے کے مکان کی سہولت ریٹائرمنٹ یا کم از کم 5 سال تک جاری رہے گی۔

آفس میمورنڈم میں تمام وزارتوں، محکموں کو ورثاء تفصیلات اور جی پی فنڈ نامزدگی پہلے سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ورثاء کو ایک ماہ میں تمام سہولیات فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر وزارت میں افسر بطور کونسل مقرر ہو گا۔

نیا پیکیج تمام مستقل وفاقی سرکاری ملازمین پر لاگو ہو گا اور نیا نوٹیفکیشن سابقہ شہداء پیکیجز کو سپر سیڈ کرے گا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے