• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 12:58 شام
  • پاکستان

سارہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک دلکش فیملی تصویر شیئر کی

پاکستانی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے اپنی دوسری بیٹی رانیہ فلک کی پہلی خوبصورت جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔

سارہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک دلکش فیملی تصویر شیئر کی، جس میں وہ فلک شبیر اور ننھی رانیہ کے ساتھ نظر آئیں۔ تینوں نے ایک جیسے سفید باتھ روبز پہن رکھے تھے۔

سارہ اور فلک نے رواں سال اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش کا اعلان مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔ اس موقع پر جوڑے کا کہنا تھا کہ رانیہ کی آمد سے ان کے دل اور خاندان میں خوشیوں کا مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر نے جولائی 2020 میں شادی کی تھی جبکہ ان کی پہلی بیٹی عالیانہ فلک اکتوبر 2021 میں پیدا ہوئی تھی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے