• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 1:49 شام
  • پاکستان

اسٹار نے 9 ستمبر کو انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا اور اب ان کے 3 ملین فالوورز ہیں۔

ہالی ووڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جینیفر لارنس نے بالآخر انسٹاگرام کی دنیا میں قدم رکھ دیا، تاہم آتے ہی انہوں نے منفی تبصرے کرنے والے صارفین کو دلچسپ انداز میں خبردار بھی کر دیا۔

’دی ہنگر گیمز‘ اسٹار نے 9 ستمبر کو انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا اور 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں ان کے فالوورز کی تعداد تقریباً 10 لاکھ تک پہنچ گئی۔

اپنی پہلی ویڈیو میں جینیفر لارنس نے کہا کہ وہ انسٹاگرام استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن اگر کسی نے ان کے بارے میں کوئی منفی بات کی تو وہ بغیر کوئی سوال کیے فوراً انسٹاگرام چھوڑ دیں گی۔

اداکارہ نے مذاقاً یہاں تک کہا کہ اگر کسی نے ان کے بارے میں کوئی بری بات سوچی بھی تو انہیں پتا چل جائے گا اور وہ سوشل میڈیا چھوڑ دیں گی۔

View this post on Instagram

بعد ازاں انسٹاگرام اسٹوری میں بھی جینیفر نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں لکھا، ’’براہِ کرم خیال رکھیں، کوئی بھی برا یا جارحانہ کمنٹ بچے پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ وہ بچہ میں خود ہوں۔‘‘

دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ نے اپنے اکاؤنٹ کے یوسر نیم کیلئے @jlaw کا انتخاب کیا کیونکہ ان کے نام والا @jenniferlawrence ہینڈل پہلے ہی کسی اور کے پاس تھا۔

واضح رہے کہ جینیفر لارنس طویل عرصے سے سوشل میڈیا سے دور رہی ہیں اور ماضی میں بھی شہرت، وائرل انٹرویوز اور میڈیا کی مسلسل توجہ سے متعلق اپنی بے آرامی کا اظہار کرتی رہی ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے