• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 1:49 شام
  • پاکستان

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

بیجنگ: چین کی بندرگاہ پر ایک کارگو جہاز میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے باعث 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے چنگ ڈاؤ شہر میں ایک شپ یارڈ پر جہاز کی مرمت کا کام جاری تھا کہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 11 بج کر 15 منٹ پر خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔

رپورٹس کے مطابق بندرگاہ پر لنگر انداز غیر ملکی پرچم بردار کارگو جہاز میں آگ لگنے سے 25 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق تصاویر میں جہاز کا نام اوشن میلوڈی بتایا گیا ہے۔ یہ 190 میٹر طویل لائبیریا کا پرچم بردار مال بردار جہاز ہے، جو 31 اگست کو چنگ ڈاؤ پہنچا تھا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی۔

اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ جہاز سے گھنا دھواں اٹھ رہا تھا، تاہم کسی دھماکے کی آواز سنائی نہیں دی۔

خلیج عمان میں 2 بحری جہازوں پر پروجیکٹائل سے حملہ، آگ لگ گئی

رپورٹس کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے بڑے پیمانے پر سرچ اور ریسکیو آپریشن کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے