• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 8:28 شام
  • پاکستان

ایم پی ایز کے گارڈز بھی مسلح نہیں ہوں گے، آنسو گیس شیلز اور سرکاری سامان کسی کو جاری نہ کیا جائے، کے پی پولیس

تحریک انصاف کے 27 ستمبر دھرنے کے پیش نظر خیبرپختونخوا پولیس نے سرکاری اسلحے اور آنسو گیس شیلز کے استعمال سے متعلق اہلکاروں اور عوامی نمائندوں کے لیے سخت ہدایات جاری کردیں۔

پولیس کی جانب سے جاری ہدایات نامے کے مطابق 27 ستمبر کو اسلام آباد جانے والے عوامی نمائندوں کے ساتھ کوئی سرکاری اہلکار مسلح ہوکر نہیں جائے گا، جبکہ ایم پی ایز کے ہمراہ تعینات پولیس اہل کاروں کو بھی اسلحہ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ہدایات میں واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری آنسو گیس، شیلز اور دیگر پولیس سازوسامان بھی کسی اہلکار یا عوامی نمائندے کو فراہم نہیں کیا جائے گا۔

پولیس حکام نے تمام متعلقہ افسران و اہلکاروں کو ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ 27 ستمبر کو سرکاری اہلکاروں کے سرکاری حیثیت میں اسلام آباد جانے کی صورت میں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے