• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 8:28 شام
  • پاکستان

پرانا سامان خریدنے والی فیملی کو سوٹ کیس سے کیا ملا؟ دل دہلا دینے والا واقعہ

مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

وزیراعظم پیٹرول ریلیف اسکیم میں آپ کو کوئی مسئلہ ہے تو اس کی شکایت کرنے کا طریقہ سامنے آگیا ہے۔

کیا آپ کو پیٹرول ریلیف کے سلسلے میں کسی مسئلے کا سامنا ہے؟ اب آپ (پاک ایپ) کے ذریعے براہ راست اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

‘پاک ایپ’ کھولیں، (فیول کمپلینٹ) کا انتخاب کریں، اپنی شکایت کی تفصیلات درج کریں، ٹوکن کی تصویر منسلک کریں اور شکایت جمع کروا دیں۔

آپ ایپ کے ذریعے اپنی شکایت کی موجودہ صورتحال (اسٹیٹس) بھی جان سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسکیم کے تحت موٹرسائیکل اور چنگچی مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر تک 100 روپے رعایت پر پیٹرول فراہم کیا جائے گا جبکہ 800 سی سی گاڑیوں کے مالکان کیلیے یہ مقدار ماہانہ 30 لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

یہ پڑھیں: پیٹرول ریلیف اسکیم میں رجسٹریشن کا طریقہ کار جاری

رعایتی پیٹرول حاصل کرنے کے لیے شہری اپنے موبائل میسج میں آر ای جی، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی رجسٹرڈ نمبر، صوبے کا نام کا پہلا لفظ اور رجسٹریشن کی تاریخ لکھ کر 9771 پر بھیج دیں۔

موبائل پر رجسٹریشن مکمل ہونے پر تصدیق کا پیغام ملے گا، پیٹرول پمپ جانے سے پہلے 9771 پر tok /لکھ کر میسیج بھیج دیں، اس کے بعد ٹوکن نمبر وصول ہوگا، اس کے بعد آپ ٹوکن نمبر پیٹرول پمپ پر دکھا کر پیٹرول حاصل کرنے کا میسج ملے گا۔

میسیج کے بعد پیٹرول کی مقدار اور استعمال کرنے کی مدت ہوگی تو پھر پیٹرول پمپ پر دکھا کر آپ رعایتی قیمت پر پیٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے