• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 7:46 شام
  • پاکستان

سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی، سیکیورٹی ذرائع

بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں اور تازہ آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 9 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ہلاک فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں، جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے