ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی
ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!
اہلیہ کے علاج کیلیے مسلسل جدوجہد، 81 سالہ شوہر کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا
پکوڑے کے اسٹال میں ’چٹنی‘ نہ ملنے پر لاتیں اور مُکے چل گئے، ویڈیو وائرل
ممبئی(29 ستمبر 2026): بھارتی پلے بیک گلوکار جوبن نوٹیال کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور وہ بیٹے کے والد بن گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جوبین نوٹیال اور ان کی اہلیہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش 14 ستمبر کو ہندوؤں کے مذہبی تہوار گنیش چترتھی کے مبارک موقع پر ہوئی۔
گلوکار جوبین نوٹیال نے اس خوشخبری کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب والد بن چکے ہیں اور ان کا بیٹا 14 ستمبر کو پیدا ہوا تھا۔ گلوکار نے مزید بتایا کہ ماں اور بچہ دونوں اسپتال سے گھر واپس آ چکے ہیں اور بالکل خیریت سے ہیں۔
واضح رہے کہ جوبن نوٹیال 14 جون 1989 کو بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر دہرادون میں پیدا ہوئے۔
وہ بھارتی فلمی صنعت کے نہایت معروف پلے بیک سنگر ہیں، جن کی آواز کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے اور انہیں اپنے شاندار فنی سفر میں آئیفا، فلم فیئر اور زی سینے ایوارڈز سمیت کئی اہم اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔
