• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 2:18 صبح
  • پاکستان

کوئٹہ میں جاری چیف منسٹر گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کراچی سے کوئٹہ جانے والی ڈسٹرکٹ ویسٹ کی ٹیم اور بس میں سوار تمام مسافر کوئٹہ پہنچنے سے پہلے رہزنوں کا شکار ہوکر لاکھوں روپے کے موبائلز اور نقدی سے محروم ہوگئے۔

مستونگ اور سریاب کے درمیان اسلحہ سے لیس رہزن بس سواروں سے ایک گھنٹے تک لوٹ مارکرتے رہے، اس دوران انہوں نے کئی مسافروں اور کھلاڑیوں پر تشدد بھی کیا۔

بس میں سوار ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹ بال ٹیم کے منیجر ذوالفقار علی بھٹو نے بتایا کہ پاکستان فٹ بال کے زیراہتمام کوئٹہ میں کھیلی جانے والی چیف منسٹر گولڈ کپ فٹ بال چیمپئن شپ 21 سے 5 اکتوبر تک کوئٹہ میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے کراچی ویسٹ کی 20 رکنی ٹیم جب مستونگ کے قریب پہنچی تو ڈاکوؤں نے بس کے آگے گاڑی کھڑی کرکے اسے روکا اورجدید اسلحہ کے زور پر مسافروں کو یرغمال بنا کر ایک گھنٹے تک مسافروں کی جامع تلاشی لے کر قیمتی موبائل اور رقم جمع کرتے رہے۔

اس دوران انہوں نے مسافروں اور کھلاڑیوں پر تشدد بھی کیا، درجن سے زائد ڈاکو منہ پر ڈھاٹے باندھے ہوئے تھے۔ لوٹ مار کے بعد بس کو آگے جانے کی اجازت دی اور ڈیڑھ کلومیٹرکے فاصلے پر رینجرز کی چوکی پر جب بس سواروں نے رینجرز اہلکاروں کو واقعہ بیان کیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری حدود نہیں ہے۔

ذوالفقار بھٹو نے مزید بتایا کہ جب ہم کوئٹہ پہنچے تو فٹ بال ٹورنامنٹ کے آرگنائزرز کو اپنے لٹنے کی تمام تفصیل بتائی اور کہا کہ ہمارے پاس تو ناشتے کے پیسے بھی نہیں ہیں، ہمارے کھلاڑی شدید خوف میں مبتلا ہیں جس پر انہوں نے ہمیں تمام کھلاڑیوں کی ڈیلی کے پیسے دیے۔ ہم نے بلوچستان کی وزیر کھیل کو واقعے کی رپورٹ بنا کر دیدی ہے۔ ان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کا جتنا بھی نقصان ہواہے اس کا ازالہ کیا جائے۔

دریں اثناء نمائندہ جنگ نے جب سندھ فٹ بال ایسو سی ایشن کے صدر اعظم ویسٹ کی ٹیم کے لٹنے کے بارے میں بات کی تو ان کہنا تھا کہ بلوچستان کی صورتحال ایسی ہے کہ وہاں جاکر ٹورنامنٹ میں حصہ لینا اپنی جان کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے، اس لیے ہم نے سندھ کی ٹیم بھی نہیں بھیجی اور تمام سندھ کے کلبوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ بس یا ٹرین میں کسی صورت نہ جائیں لیکن انہوں نے رسک لیا اور خمیازہ بھگتا۔

انہوں نے بتایا کہ اس ایونٹ میں ہمارے ساتھ ساتھ پنجاب، کے پی کے کی ٹیم نے بھی شرکت نہیں کی۔

جوئے اور سٹے بازی کیخلاف بولنے پرکئی بار جان سے مارنےکی دھمکیاں ملیں، سرفراز نواز

ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ، پاکستان کے بلال احمد نے گولڈ میڈل جیت لیا

ایشین گیمز: اسکواش کے سیمی فائنل میں پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں کو شکست

ایشین گیمز: ہاکی میں ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کے احمد ظفر حیات نے سنگاپور اوپن سینیئر امیچرگالف چیمپئن شپ کا اوور آل ٹائٹل جیت لیا

ایشین گیمز : نیپال کرکٹ ٹیم نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

ایشین گیمز: پاکستان کے نور زمان بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان کی فتوحات کی ہیٹ ٹرک، چین کو 0-3 سے شکست دی

پاکستان کی کبڈی ٹیم ایشین گیمز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام

پریذیڈنٹ ٹرافی: محمد شہزاد نے پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم کر دیا

رضوان پر عائد الزامات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر سابق کرکٹرز کی سخت تنقید

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

تازہ ترین

• 15 منٹ پہلے ایونٹ میں حصہ لینے کیلئے کوئٹہ جانے والی کراچی فٹبال ٹیم کو لوٹ لیا گیا

• 51 منٹ پہلے ٹرمپ نے مڈٹرم الیکشن کے بعد دوبارہ ایران پر بمباری کا امکان ظاہر کردیا، آبنائے ہرمز 7 روز میں کھولنےکی ایرانی تجویز بھی مسترد کردی

ٹرمپ نے مڈٹرم الیکشن کے بعد دوبارہ ایران پر بمباری کا امکان ظاہر کردیا، آبنائے ہرمز 7 روز میں کھولنےکی ایرانی تجویز بھی مسترد کردی

• 2 گھنٹے پہلے جوئے اور سٹے بازی کیخلاف بولنے پرکئی بار جان سے مارنےکی دھمکیاں ملیں، سرفراز نواز

• 3 گھنٹے پہلے پاکستان کیلئے نامزد سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان پہنچ گئے

پاکستان کیلئے نامزد سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان پہنچ گئے

• 3 گھنٹے پہلے ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ، پاکستان کے بلال احمد نے گولڈ میڈل جیت لیا

• 6 گھنٹے پہلے ڈیرہ اسماعیل خان: دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان: دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

• 6 گھنٹے پہلے قازقستان میں بحری مشق کے دوران 14فوجیوں کی ہلاکت پر5 افسران کوگرفتارکرلیا گیا

قازقستان میں بحری مشق کے دوران 14فوجیوں کی ہلاکت پر5 افسران کوگرفتارکرلیا گیا

• 7 گھنٹے پہلے اسلام آباد میں سیف سٹی کیمروں کو نقصان پہنچانے پر 20لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا، صدر نے آرڈیننس کی منظوری دیدی

اسلام آباد میں سیف سٹی کیمروں کو نقصان پہنچانے پر 20لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا، صدر نے آرڈیننس کی منظوری دیدی

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے