• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 4:27 شام
  • پاکستان

نور زمان کے سیمی فائنل میں رسائی پانے پر اب ایشین گیمز میں پاکستان کے یقینی میڈلز کی تعداد چار ہوگئی ہے

ایشین گیمز میں اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے دومیڈلز یقینی ہوگئے۔

ایچی ناگویا میں جاری ایشین گیمز کے مینز سنگلز اسکواش ایونٹ میں محمد اشعب عرفان کے بعد نور زمان بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

نور زمان نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو 1-3 سے شکست دی۔ ان کی جیت کا اسکور 7-11، 6-11، 11-3 اور 4-11 رہا۔

سیمی فائنل میں رسائی پانے پر اب ایشین گیمز میں پاکستان کے یقینی میڈلز کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ایشین گیمز میں پاکستان کو اب تک ویمنز کرکٹ ٹیم اور مکسڈ مارشل آرٹس ایونٹ کی ساٹھ کلو گرام کیٹگری میں عاصم خان نے برانز میڈل دلا رکھا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے