• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 5:05 شام
  • پاکستان

سی سی ایل سی نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی فیس اینڈ چارجز رولز کی منظوری دے دی

کابینہ کمیٹی برائے تصفیہ قانون سازی (سی سی ایل سی) نے بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم سے متعلق قانون میں ترامیم کی مشروط منظوری دے دی۔

وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے تصفیہ قانون سازی امور کا اجلاس ہوا جس میں متعلقہ وزارتوں، محکموں اور ڈویژنز کے حکام نے شرکت کی۔ سی سی ایل سی نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی فیس اینڈ چارجز رولز کی منظوری دے دی۔

بجلی کے شعبے سے متعلق ترامیم سی سی ایل سی کی سفارشات اور تجاویز شامل کرنے سے مشروط ہیں۔

سی سی ایل سی نے پاکستان کوسٹ گارڈز ایکٹ 1973 میں علاقائی فنڈ کے قواعد سے متعلق ترمیم اور ڈرگس ریسرچ رولز 1978 میں مجوزہ ترمیم کی منظوری دے دی۔

ایف آئی اے ایکٹ 1974 میں مجوزہ ترامیم اور امیگریشن رولز 1979 میں ترامیم کا معاملہ مؤخر کر دیا گیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے