• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 5:14 شام
  • پاکستان

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی

شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی

اسلام آباد : سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کی سہولت کے لئے نیا نظام متعارف کرادیا گیا ، جس کے تحت درخواستوں کا 48 گھنٹوں کے اندر جواب دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل نے ملک میں سرمائے کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو تیز تر بنانے کے لیے ون ونڈو سہولت کاری کا جدید نظام "ڈیجیٹل ٹکٹنگ ہب” متعارف کرا دیا ہے۔

اس نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے مسائل، درخواستوں، معلومات اور تجاویز کو ایک ہی جگہ حل کیا جائے گا۔

سرمایہ کار معلومات، رہنمائی یا سرکاری اداروں سے رابطے کے لیے آن لائن درخواست جمع کرا سکیں گے اور اپنی درخواست کی پیش رفت کی تازہ ترین صورتحال کو بھی آن لائن دیکھ سکیں گے۔

اس نظام کے تحت مختلف شعبوں اور علاقوں میں کاروباری سہولیات فراہم کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کی درخواستوں کا 48 گھنٹوں کے اندر جواب دیا جائے گا۔

جبکہ کام مکمل ہونے پر ٹکٹ کو باقاعدہ طور پر بند کیا جائے گا تاکہ فالو اپ کے نظام کو مزید شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے