• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 5:24 شام
  • پاکستان

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

لاس اینجلس(15 ستمبر 2026): ہالی ووڈ کی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ اداکارہ "ٹلی نوروڈ” کا پہلا آن کیمرا انٹرویو وائرل ہوگیا۔

ہالی ووڈ کی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ اداکارہ "ٹلی نوروڈ” کا پہلا آن کیمرا انٹرویو سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں اور جذباتی مناظر کی عکاسی کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔

سی این این کی معروف میزبان الزبتھ ویگمسٹر نے انٹرویو کے دوران ٹلی نوروڈ کو ایک منفرد اور دلچسپ آڈیشن ٹاسک دیا۔

میزبان نے اے آئی اداکارہ کو کہا کہ وہ یہ تصور کریں کہ انہیں ابھی یہ المناک خبر ملی ہے کہ ان کا پالتو کتا مر گیا ہے، اور وہ اس فرضی صورتحال پر فوری طور پر اداکاری کر کے دکھائیں۔

اس چیلنج کے جواب میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ اداکارہ ٹلی نوروڈ نے انتہائی دلچسپ اور حقیقت پسندانہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ اگر یہ کوئی حقیقی آڈیشن ہوتا، تو وہ شاید اس صدمے میں بالکل خاموش کھڑی رہتیں اور الفاظ کا سہارا لینے کے بجائے اس گہرے دکھ کو ’ڈیجیٹل طور پر محسوس‘ کرنے کی کوشش کرتییں۔

ٹلی نوروڈ کے اس منفرد اور دھیمے ردعمل نے شوبز انڈسٹری اور ٹیک ماہرین کی توجہ حاصل کر لی ہے، جو مستقبل میں فلم سازی اور اداکاری کی دنیا میں اے آئی کے کردار پر ایک نئی بحث چھیڑ رہا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے