• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 2:38 شام
  • پاکستان

13 افراد کا سفاک قاتل 40 سال بعد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار

6 سالہ بچی نے روبک کیوب کا ورلڈ ریکارڈ دو بار توڑ دیا

8 لاکھ عمارتوں کا نیویارک : ٹرک ڈرائیور کے شوق نے دنیا کو حیران کردیا

کیا 2026 کے اختتام سے قبل دنیا ختم ہو جائے گی؟ 66 سال پرانی پیشگوئی نے سنسنی پھیلادی

واشنگٹن: اقوامِ متحدہ میں اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینون نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کو معلوم ہے کہ ایرانی رہنما کہاں چھپے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی سفیر نے امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں یہ بات کہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو معلوم ہے کہ ایران کے رہنما کہاں چھپے ہوئے ہیں، وہ کیا کر رہے ہیں اور وہ کیا کہہ رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ڈینی ڈینون کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ اگر وہ اسرائیل پر حملہ کرتے ہیں تو انہیں پکڑنے میں ہمیں صرف چند دن لگیں گے۔

دوسری جانب اسرائیل اور مراکش نے سفارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔

اسرائیلی حکومت کے مطابق اسرائیل اور مراکش نے سفارتخانے کھولنے اور دونوں ملکوں میں سفیر تعینات کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مراکش ان چار عرب ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے 2020 میں امر یکی ثالثی میں طے پانے والے معاہدوں کے تحت اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو بڑھاوا دیا۔

ایران کیخلاف دھمکی آمیز بیانات کا سلسلہ بند ہونا چاہئے: امریکی سینیٹر کا ٹرمپ کو انتباہ

اسرائیل کے ساتھ تعلقات بڑھانے والے دیگر عرب ممالک میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور سوڈان شامل ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے