• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 7:18 شام
  • پاکستان

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد

جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی

(18 ستمبر 2026): خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نماز جمعہ کے دوران پولیس لائنز مسجد کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 16 افراد شہید اور 57 زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا، زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔

پولیس ذرائع نے تصدیق کی کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق کوہاٹ پولیس لائنز مسجد بم دھماکے میں 16 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ 57 زخمی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بم دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، دھماکے کی نوعیت اور اس کے محرکات سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے