• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 1:58 شام
  • پاکستان

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد

جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی

واشنگٹن(18 ستمبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کسی ڈیل کے ذریعے ہو یا نہ ہو، ایران کے خلاف جنگ میں حتمی فتح امریکا کی ہی ہوگی۔

امریکی ویب سائٹ ‘ایگزیوس’ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ ہم یا تو کوئی اچھا معاہدہ کریں گے، یا پھر کوئی معاہدہ کریں گے ہی نہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ریڈار مکمل طور پر تباہ کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا آبنائے ہرمز سے اپنے بحری جہاز اب رات کے وقت اس حکمت عملی کے تحت نکالتا ہے کہ ایران کو اس کی خبر ہی نہیں ہوتی۔

ایرانی معیشت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران میں مہنگائی کی شرح تین سو فیصد تک پہنچ چکی ہے اور اس وقت ملک کی معیشت ایسے پست درجے پر ہے جو ایران نے اپنی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھی تھی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے