• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 2:25 شام
  • پاکستان

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد

جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی

بیروت: سعودی قیادت میں یمنی فورسز کی جانب سے 24 گھنٹوں کے دوران انصار اللّٰہ کے 30 جنگجوؤں کو ہلاک اور 60 کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمنی فورسز نے مغربی یمن کے ضلع الوازعیہ میں فضائی حملے کے دوران حوثیوں کی متعدد گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا جس سے انہیں نقصان پہنچا ہے۔

علاوہ ازیں سعودی طیاروں نے یمن کے مغربی علاقوں میں حوثیوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور 24 گھنٹوں میں 54 فضائی حملے کیے۔

یمنی فضائی حدود میں سعودی عرب کو نمایاں برتری حاصل ہے جبکہ حوثیوں کے پاس نہ مؤثر فضائیہ ہے اور نہ مضبوط فضائی دفاعی نظام اور نہ ہی سعودی فضائی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کی قابلِ ذکر صلاحیت۔

سعودی عرب اپنی فضائی حدود سے لے کر مقدس مقامات تک جدید دفاعی نظام کے ذریعے اپنی دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ بھی کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ مکہ مکرمہ کی جانب بڑھنے والے حوثی ڈرون کو سعودی فضائی دفاعی نظام نے فضا ہی میں تباہ کیا تھا۔

پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

سعودی عرب نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے دفاعی نظام کی متعدد پرتیں قائم کر رکھی ہیں جن میں پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام، جدید ریڈارز، میزائل لانچرز اور اورلیکن 35 ملی میٹر اینٹی ایئر کرافٹ گنز شامل ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے