• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 1:08 شام
  • پاکستان

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے قانونی کارروائی جاری ہے، پولیس

لوئر دیر کے علاقے اوچ میں شادی کی تقریب کے دوران اسلحے کی نمائش اور فلمی انداز میں اندھا دھند فائرنگ کرنے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اندھا دھند فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان پولیس کے شکنجے میں آ گئے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے قانونی کارروائی جاری ہے۔ گرفتار ملزمان میں علی رحمان، ابدار، عثمان اور محمد توقیر شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ غیر قانونی اور خطرناک عمل ہے، شہری خوشی کے مواقع پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے