آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے
2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت
ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی
شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی
کوئٹہ میں حکومتی وفد اور کسان اتحاد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد اسلام آباد لانگ مارچ آج ملتوی کردیا گیا ہے۔
کسان اتحاد کے رہنما خالد حسین باٹھ کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد نے سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ ہر صورت کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد لانگ مارچ کی اگلی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
دوسری جانب حکومتی نمائندے علی مدد جتک نے خالد حسین باٹھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حکومتی مؤقف کو سنا اور بات مانی۔
علی مدد جتک کا کہنا تھا کہ زیارت کراس پر کئی دنوں سے حالات خراب ہیں اسی لیے کسان اتحاد کے ساتھ مذاکرات کیے گئے ان کا کہنا تھا کہ وہ خالد حسین باٹھ کے ساتھ بیٹھ کر آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے۔
ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
