• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 8:01 شام
  • پاکستان

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی

شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی

بھارتی اداکارہ رچا چڈھا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شوہر علی فضل سے شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

بالی ووڈ اداکار علی فضل کے لیے یہ سال بہت اچھا ثابت ہو رہا ہے کیونکہ انہوں نے ‘مرزا پور: دی مووی’ جیسی ہٹ فلم دی اور پرائم ویڈیو انڈیا کی کرائم سیریز ‘راکھ’ اور ‘لسٹ اسٹوریز 3’ میں شکن بترا کے سیگمنٹ جیسے پروجیکٹس میں کام کیا۔

حال ہی میں ایک گفتگو کے دوران ان کی اہلیہ و اداکارہ رچا چڈھا نے علی فضل کی کامیابی اور اس سفر کے بارے میں بات کی جو انہوں نے جدوجہد کے دنوں سے لے کر کامیابی کے موجودہ دور تک طے کیا ہے۔

‘اسکرین’ سے بات کرتے ہوئے رچا نے کہا کہ یہ اس تمام محنت کا نتیجہ ہے جو اداکار نے برسوں کی ہے اور اس سے خالص خوشی ملتی ہے، بلاشبہ معاملہ صرف حمایت کرنے سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہوتا ہے لیکن اس سال نہیں ہم ایک طویل عرصے سے ساتھ ہیں۔ ہماری شادی کو چھ سال ہو چکے ہیں، جب میں 2026 میں ان کی برسوں کی محنت کا ثمر دیکھتی ہوں، تو کوئی پیچیدگی محسوس نہیں ہوتی؛ بس خالص خوشی کا احساس ہوتا ہے۔

یہ پڑھیں: رچا چڈھا نے کلائی پر شوہر کے نام کا ’ٹیٹو‘ بنوالیا

علی کے جدوجہد کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے انہیں اس وقت بھی دیکھا ہے جب وہ ایک کچی بستی میں رہتے تھے اور ان کے پاس صرف ایک سائیکل تھی، وہ ناصرف میرے ساتھی ہیں بلکہ میرے دوست بھی ہیں، انہیں ہر مشکل پر قابو پاتے ہوئے دیکھنا ایک بالکل مختلف احساس ہے، مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں نے اس دن کے لیے ہی انہیں پالا پوسا اور بڑا کیا ہے۔

رچا نے یہ بھی بتایا کہ لوگوں نے انہیں علی فضل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے سے خبردار کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کا کیریئر کبھی کامیاب نہیں ہوگا اور وہ زندگی میں کچھ نہیں کر پائیں گے۔ جب علی کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعلان کیا تو فلم انڈسٹری کے دو لوگوں نے کھل کر انہیں فون کیا اور کہا کہ اس لڑکے کا کچھ نہیں ہوگا۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب علی کو 2017 کی ہالی ووڈ فلم ‘وکٹوریہ اینڈ عبدل’ ملی، جس میں جوڈی ڈینچ بھی شامل تھیں۔ رچا نے علی کی تعریف کی اور تسلیم کیا کہ جوڈی ڈینچ جیسی اداکارہ کے سامنے اپنی موجودگی کا احساس دلانا اور جم کر اداکاری کرنا بہت مشکل کام ہے اور علی نے یہ بہت خوبصورتی سے کیا۔

واضح رہے کہ رچا چڈھا اور علی فضل کی پہلی ملاقات 2012 میں فلم ‘فکرے’ کے سیٹ پر ہوئی تھی دونوں پہلے دوست بنے اور بعد میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے لگے ان کے تعلقات کا انکشاف 2017 میں ہوا جب جوڑے نے تصدیق کی کہ وہ ایک ساتھ ہیں۔

رچا اور علی نے 2020 میں ‘اسپیشل میرج ایکٹ’ کے تحت قانونی طور پر شادی کی بعد ازاں 2022 میں انہوں نے دہلی، لکھنؤ اور ممبئی میں مختلف تقریبات کے ساتھ اپنی شادی کا جشن منایا۔ 2024 میں رچا اور علی والدین بنے اور ان کے ہاں پہلے بچے، یعنی ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ‘زنیرا آئیڈا فضل’ رکھا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے