غلط نمبر پلیٹس لگانے پر تمام چالان اصل مالک کو جارہے تھے جن کی مالیت 01 لاکھ44 ہزار ہوگئی
لاہور ٹریفک پولیس نے جعلی نمبر پلیٹ لگاکر مٹرگشت کرنے والے موٹرسائیکلسٹ کو دھرلیا.
ملزم نے ای چالان سے بچنے کے لیے اصل نمبر پلیٹ کی بجائے دوسرے موٹر سائیکل کا نمبر لگایا ہوا تھا.
شنگھائی برج؛ پٹرولنگ آفیسر میاں غلام مرتضیٰ نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار کو روکا. موٹرسائیکل نمبر APL 2026کے ای چالان چیک کئے تو 72 چالان نکل آئے.
دوران جانچ پڑتال پتہ چلا کہ ملزم نے کسی دوسرے شہری کی موٹرسائیکل کی نمبرپلیٹس لگائیں تھیں.
غلط نمبر پلیٹس لگانے پر تمام چالان اصل مالک کو جارہے تھے جن کی مالیت 01 لاکھ44 ہزار ہوگئی. ملزم کےخلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا.
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
