باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی
خلائی مخلوق یا دیوہیکل جہاز؟ اسٹار شپ کی لائیو اسٹریم میں پُراسرار’یو ایف او‘ کی جھلک وائرل
امریکا میں 200 سال بعد سزائے موت پانی والی خاتون نے 2 بار موت کا چکما دے دیا
انوکھا گاؤں، رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی، ہر گھر محل جیسا اور ہر دروازے پر لگژری کار
رائے گڑھ (2 اکتوبر 2026): بھارت میں تفریح المیے میں تبدیل ہو گئی پکنک منانے جانے والے 8 طلبہ سمندر کی لہروں کی نذر ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مہاراشٹرا کے رائے گڑھ ضلع میں واقع مشہور ساحلی مقام دیوے آگر میں پیش آیا، جہاں ایک نجی کوچنگ سینٹر کے تفریح کے لیے آئے 8 طلبہ سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے، جن کی عمریں 17 سے 18 سال کے درمیان تھیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی شہریوں، مہاکالی واٹر اسپورٹس کے کارکنوں اور انتظامیہ نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد غوطہ خوروں نے سمندر سے تمام طلبہ کی لاشیں نکال لیں۔
پولیس اور انتظامیہ کے مطابق مرنے والوں میں راج ویر واہلے، سوہَم بھانڈولکر، کوشْتُبھ ڈونڈ، یش وانکھیڑے، کیولیہ واسنکر، تنمیے واہلے، سُمیت اہیرے اور پرنو بنسوڈے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ کوچنگ سینٹر کے اس تفریح ٹور میں طلبہ اور اساتذہ سمیت تقریباً 48 افراد شامل تھے۔ ان میں 25 لڑکے، 17 لڑکیاں اور 6 اساتذہ شامل تھے۔
