• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 6:19 صبح
  • پاکستان

باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی

خلائی مخلوق یا دیوہیکل جہاز؟ اسٹار شپ کی لائیو اسٹریم میں پُراسرار’یو ایف او‘ کی جھلک وائرل

امریکا میں 200 سال بعد سزائے موت پانی والی خاتون نے 2 بار موت کا چکما دے دیا

انوکھا گاؤں، رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی، ہر گھر محل جیسا اور ہر دروازے پر لگژری کار

ممبئی: بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں ایک دلخراش حادثہ رونما ہوا، پکنک کے لئے بیچ پر پہنچنے والے 8 طالب علم سمندر میں ڈوب گئے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے تلاش شروع کرتے ہوئے تمام 8 طالب علموں کی لاشوں کو برآمد کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پونے ضلع کے آلانڈی میں واقع ایک خانگی کوچنگ سنٹر سے 11 ویں اور 12 ویں جماعت کے طالب علم پکنک کے لیے رائے گڑھ کے شری وردھن تعلقہ میں واقع دیوے گر بیچ پہنچے تھے۔ گروپ میں مجموعی طور پر 48 افراد شامل تھے، جن میں 25 لڑکے، 17 لڑکیاں اور 6 اساتذہ تھے۔

رپورٹس کے مطابق بیچ پر پہنچنے کے بعد بعض طلبہ سمندر میں کھیلنے کے لئے پانی میں اتر گئے۔ اسی دوران وہ سمندر کی گہرائی اور لہروں کا اندازہ نہ لگا سکے اور پانی میں بہہ گئے۔ 8 طلبا کے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی اساتذہ اور دیگر طلبہ نے مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی۔

سیاحوں اور مقامی افراد نے ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کر سمندر میں لاپتہ طلبہ کی تلاش شروع کی۔ تلاش کے دوران تمام 8 طلبہ کی نعشیں برآمد کرلی گئیں۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ مہاراشٹر کے وزیر نتیش رانے نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے