• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 8:47 شام
  • پاکستان

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی

شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی

اسلام آباد : اگر آپ اپنا پاک آئی ڈی کا پاس ورڈ بھول گئے ہیں یا اکاؤنٹ لاگ اِن نہیں ہو رہا تو اس سلسلے میں نادرا نے صارفین کے لیے بڑی سہولت فراہم کردی۔

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹرشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئی ڈی اکاؤنٹ کا پاس ورڈ بھول جانے والے شہریوں کے لیے اکاؤنٹ دوبارہ بحال کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا ہے۔

نادرا کے مطابق اگر پاس ورڈ یاد نہ رہنے کے باعث پاک آئی ڈی اکاؤنٹ میں لاگ اِن نہیں ہو رہا تو چند سادہ مراحل مکمل کرکے نیا پاس ورڈ بنایا جا سکتا ہے۔

نادرا کے مطابق سب سے پہلے پاک آئی ڈی کی لاگ اِن اسکرین پر اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرنا ہوگا، جس کے بعد ’پاس ورڈ یاد نہیں‘ کے آپشن پر ٹیپ کرنا ہوگا۔

اس کے بعد صارف سے ای میل ایڈریس درج کرنے کو کہا جائے گا۔ نادرا کے مطابق اگر صارف کو اکاؤنٹ کے ساتھ منسلک پرانا ای میل ایڈریس یاد نہیں تو وہ اپنا موجودہ فعال ای میل ایڈریس درج کرکے ’آگے بڑھیں‘ کے آپشن کا انتخاب کرسکتا ہے۔

اگلے مرحلے میں درج کیے گئے ای میل ایڈریس پر ایک او ٹی پی (ون ٹائم پاس ورڈ) موصول ہوگا۔ صارف کو یہ کوڈ درج کرنا ہوگا، جس کے بعد نادرا کی فراہم کردہ ہدایات کے مطابق بائیومیٹرک تصدیق مکمل کرنا ہوگی۔

بائیومیٹرک تصدیق مکمل ہونے کے بعد صارف اپنے پاک آئی ڈی اکاؤنٹ کے لیے نیا پاس ورڈ مقرر کرسکے گا اور دوبارہ اکاؤنٹ میں لاگ اِن کیا جاسکے گا۔

نادرا نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ پاک آئی ڈی اکاؤنٹ تک رسائی برقرار رکھنے کے لیے اپنا فعال ای میل ایڈریس استعمال کریں اور اکاؤنٹ کی معلومات کو محفوظ رکھیں۔

بزرگ شہریوں کو اب نادرا دفتر آنے کی ضرورت نہیں

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے