• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 4:17 شام
  • پاکستان

افغانستان کی طالبان رجیم تمام شواہد کے باوجود دہشت گردوں کی سرپرستی سے مسلسل انکار کر رہی ہے جس کے باعث دہشت گرد گروہ پاکستان میں مسلسل دراندازی کی کوششیں کر رہے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان میں مارے گئے 260 افغان دہشتگردوں کی نام، پتے اور خاندانی تفصیلات کے ساتھ شناخت ہو چکی ہے جبکہ غیر شناخت شدہ اور فعال دہشتگرد اس اعداد و شمار میں شامل نہیں ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک افغان دہشتگردوں کے جنازے آبائی علاقوں میں ہوئے، طالبان رجیم کے عہدیدار بھی جنازوں میں شریک ہوئے ہیں، پاکستان میں دراندازی کرنے والے فتنۃ الخوارج کے گروپس میں 70 فیصد تک دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے چھوڑا گیا امریکی و نیٹو اسلحہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد وں کو فراہم کیا، امریکی ساختہ M-4 رائفلیں، Remington سنائپر رائفلیں اور نائٹ وژن ڈیوائسز اب دہشتگردوں کے زیرِ استعمال ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی پشت پناہی سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان افغانستان سے پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشتگردی میں سرگرم ہیں، 2026 میں افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی میں 1327 پاکستانی شہید اور 2484 زخمی ہو چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں فتنہ الخوارج کی افرادی قوت تقریباً 6000 سے 6500 دہشتگردوں پر مشتمل ہے جبکہ 2025 میں فتنہ الخوارج نے 600 سے زائد دہشتگرد حملوں میں متعدد حملے افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کیے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج نے کنڑ، ننگرہار، خوست اور پکتیکا میں تربیتی مراکز قائم کر رکھے ہیں، تربیتی مراکز میں افغان طالبان کے اہلکاروں کی بھی شمولیت کا انکشاف ہوا ہے، دہشتگرد ٹھکانوں کے خلاف کارروائی ہوتے ہی طالبان رجیم دہشتگردوں کے دفاع میں سامنے آ جاتا ہے جبکہ اقوام متحدہ کی رپورٹس میں القاعدہ اور داعش کی موجودگی کا بھی انکشاف کر چکی ہیں۔

پاکستان کا مطالبہ واضح ہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کیے جائیں اور سرحد پار دراندازی بند کی جائے۔

موسمیاتی اہداف کے مؤثر نفاذ کیلئے مضبوط پالیسی فریم ورک ضروری ہے: وزیر خزانہ

پشاور میں دہشتگردی کا خدشہ، سول سیکرٹریٹ خالی، ملازمین کو چھٹی دیدی گئی

پختونخوا میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے: فیصل کریم کنڈی

وزیراعظم کی گوتریس سے ملاقات، یو این سیکرٹری جنرل عالمی امن کیلئے پاکستان کے کردار اور خدمات کے معترف

پی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ: فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند کرادیے گئے

میر رضا کیس: پولیس نے ثبوت جلائے اور بیورو کریسی نے بورڈ بدلا، جوڈیشل کمیشن

اس بار فیصلہ کن معرکہ ہوگا اورپی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی: خواجہ آصف

میر رضا کیس: تفتیشی ٹیم نے سپر میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست دینے کی تصدیق کردی

وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلادیشی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

این سی سی آئی اے نے بیوروکریسی اور اعلیٰ اداروں کی شخصیات کا حساس ڈیٹا بیرون ملک فروخت کرنیوالا گروہ پکڑ لیا

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں جارحیت کی کوشش ناکام بنادی، متعدد افغان طالبان ہلاک

پشاور: دہشتگردوں کیخلاف سی ٹی ڈی کا آپریشن، ایک خودکش بمبار ہلاک

تازہ ترین

• 2 منٹ پہلے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے خوارج میں 70 فیصد دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے: سکیورٹی ذرائع

• 32 منٹ پہلے ’بہن کینسر میں مبتلا ہے‘، میرا نے سفارتخانے سے لندن کا ویزا دینے کی درخواست کردی

’بہن کینسر میں مبتلا ہے‘، میرا نے سفارتخانے سے لندن کا ویزا دینے کی درخواست کردی

• 33 منٹ پہلے ایشین گیمز: پاکستان کے نور زمان بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: پاکستان کے نور زمان بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

• 42 منٹ پہلے موسمیاتی اہداف کے مؤثر نفاذ کیلئے مضبوط پالیسی فریم ورک ضروری ہے: وزیر خزانہ

• 1 گھنٹے پہلے خریدتے وقت تازہ اور اچھی کوالٹی کے انڈوں کی پہچان کیسے کی جائے؟

خریدتے وقت تازہ اور اچھی کوالٹی کے انڈوں کی پہچان کیسے کی جائے؟

• 1 گھنٹے پہلے یوٹیوب میں صارفین کیلئے متعدد نئے فیچرز متعارف

یوٹیوب میں صارفین کیلئے متعدد نئے فیچرز متعارف

• 1 گھنٹے پہلے سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

• 2 گھنٹے پہلے پشاور میں دہشتگردی کا خدشہ، سول سیکرٹریٹ خالی، ملازمین کو چھٹی دیدی گئی

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے