• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 4:58 شام
  • پاکستان

پوزولان پراسیسنگ کے بعد مین ڈیم کے رولر کمپیکٹڈ کنکریٹ (آر سی سی) ورکس میں استعمال ہوگا

دیامر کے علاقے گینی سے مین ڈیم کی تعمیر میں استعمال ہونے والے پوزولان میٹریل کو نکالنے اور منتقل کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے.

پوزولان پراسیسنگ کے بعد مین ڈیم کے رولر کمپیکٹڈ کنکریٹ (آر سی سی) ورکس میں استعمال ہوگا.

پراجیکٹ کے مین ڈیم کی تعمیر کیلئے آر سی سی بچھانے کا عمل جلد شروع ہوگا. چیئرمین واپڈا اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی ہدایات پر پوزولان نکالنے اور منتقلی کے لیے انتظامات مکمل کیے گئے.

گینی سے پوزولان میٹریل کی لفراہمی مین ڈیم کی تعمیر کے اگلے مرحلے کی جانب اہم پیش رفت ہے. گینی سے پوزولان میٹریل نکالنے کے باقاعدہ آغاز اور منتقلی کے عمل کا جائزہ لیا گیا.

پراجیکٹ مینجمنٹ اور ضلعی انتظامیہ نے تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے باہمی رابطہ اور تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا.

مقامی عمائدین اور علمائے کرام کی جانب سے دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل میں بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا.

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے