• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 8:06 شام
  • پاکستان

روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!

دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

اسلام آباد (11 ستمبر 2026): پاسپورٹ فیس آن لائن ادا کرنے والے شہریوں کیلیے اہم وضاحت جاری کر دی گئی۔

محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ پاسپورٹ فیس کی ادائیگی صرف RAAST QR Code اسکین کر کے قبول کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ IBFT کے ذریعے IBAN یا Passport Fee Asaan کے ذریعے PSID کی گئی ادائیگیاں قبول نہیں کی جائیں گی، تمام درخواست گزاروں سے گزارش ہے کہ پاسپورٹ فیس کی ادائیگی صرف مقررہ RAAST QR Code کے ذریعے ہی کریں۔

پاسپورٹ فیس کا نظام آسان اور عوام دوست بنانے کی ہدایت

یاد رہے کہ اگست 2026 میں ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے کیش لیس پاسپورٹ فیس کا نظام آسان اور عوام دوست بنانے کی ہدایت کی تھی۔

پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران انہوں نے پاسپورٹ فیس کے کیش لیس ادائیگی کے نظام کا جائزہ لیا اور خود کیو آر (QR) کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے پاسپورٹ فیس ادا کر کے عمل کی جانچ کی تھی۔

محمد علی رندھاوا نے جدید ڈیجیٹل اور کیش لیس ادائیگی کے نظام کی کارکردگی پر کامل اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے حکام کو سخت ہدایت جاری کی تھی کہ کیش لیس فیس کے نظام کو مزید آسان، تیز رفتار اور عوام دوست بنایا جائے تاکہ شہریوں کو لمبی قطاروں اور پریشانی سے بچایا جا سکے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے