• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 6:32 شام
  • پاکستان

روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!

دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

امریکا میں ڈیزل کی قیمت 6 ڈالر فی گیلن کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے جس سے قریباً ہر چیز مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

جمعہ کے روز ڈیزل کی ملک گیر اوسط قیمت پہلی بار 6 ڈالر فی گیلن کی سطح پر پہنچ گئی؛ یہ اس ایندھن کے لیے ایک تشویشناک ریکارڈ ہے جس پر امریکی معیشت کا ایک بڑا حصہ انحصار کرتا ہے۔

موٹر کلب ‘اے اے اے’ (AAA) کے اعداد و شمار کے مطابق، جمعہ کی صبح ڈیزل کی قیمت 6.05 ڈالر تھی۔

اسی دوران، عام پیٹرول (ریگولر گیس) کی قومی اوسط قیمت 4.29 ڈالر رہی جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 15 سینٹ زیادہ ہے۔

گزشتہ ہفتے گاڑیوں کی ایک ایسوسی ایشن نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ امریکی جنگ کی وجہ سے سڑکوں کے ذریعے نقل و حمل، زراعت اور تعمیرات کے لئے استعمال ہونے والے اہم ایندھن کی قیمتوں نے نیا ریکارڈ بنایا تھا۔ AAA نے کہا تھا کہ ڈیزل کی قیمت اب $5.85 فی گیلن ہے،جو کہ ایک سال پہلے $3.71 تھی۔

مشرق وسطیٰ کی جنگ میں چھ ماہ اور نومبر کے اہم امریکی وسط مدتی انتخابات میں چند ہفتے باقی ہیں اور ووٹرز مسلسل بڑھتی مہنگائی سے پریشان ہیں

فروری کے آخر سے ایران کو نشانہ بنانے والے امریکی-اسرائیلی حملوں کے بعد سے فیول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے