• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 8:20 شام
  • پاکستان

یمنی حوثیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل کی تیاری کیلئے انتھروپک کا کلاڈ اے آئی استعمال کرنے کا انکشاف سامنے آئی ہے۔

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی 'انتھروپک' نے انکشاف کیا ہے کہ یمنی عسکریت پسندوں نے اپنے بیلسٹک میزائلوں کے لیے گائیڈنس، کنٹرول اور نیویگیشن سافٹ ویئر تیار کرنے کی غرض سے اس کے مصنوعی ذہانت کے ماڈل 'کلاڈ اے آئی' کا استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔

جمعرات کے روز جاری ہونے والی اپنی انٹیلی جنس تھریٹ رپورٹ میں کمپنی نے براہ راست حوثیوں کا نام نہیں لیا تاہم یہ ضرور بتایا کہ اس نے ’شمالی یمن میں موجود تخریب کاروں کے ایک سیل کی نشاندہی کی ہے جو ہتھیاروں کی تیاری کے تین پروگرام چلا رہا تھے‘۔

واضح رہے کہ شمالی یمن کا بیشتر حصہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے کنٹرول میں ہے۔

یہ رپورٹ جدید ترین اے آئی ٹیکنالوجی کے غلط ہاتھوں میں پڑنے کے بڑھتے ہوئے خطرات کو نمایاں کرتی ہے، اسی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ بعض عناصر نے حیاتیاتی ہتھیاروں (biological weapons) کی تحقیق کے لیے بھی کلاڈ کے استعمال کی متعدد کوششیں کی ہیں۔

انتھروپک کے مطابق یمنی سیل نے ملٹی اسٹیج بیلسٹک میزائل، ملٹی ویرینٹ میزائل اور گائیڈڈ راکٹ سمیت جدید ہتھیار تیار کرنے کی کوشش کی اور گائیڈنس اور کنٹرول سافٹ ویئر تیار کرنے کے لیے سافٹ ویئر انجینئرز کے بجائے 'کلاڈ کوڈ' کا سہارا لیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’انہوں نے اوپن سورس آٹو پائلٹ کو فون کلاس فلائٹ کمپیوٹر سے منسلک کرنے، کنٹرول سیٹنگز کو ٹیون کرنے اور فلائٹ سیمولیشن چلانے کے لیے کلاڈ کا استعمال کیا‘۔

کمپنی نے بتایا کہ اس کے اے آئی حفاظتی نظام نے اس سیل کی کئی درخواستوں کو بلاک کردیا لیکن عسکریت پسندوں نے اپنے اصل مقاصد کو چھپانے کے لیے مختلف حربے استعمال کیے اور انہوں نے اپنے کام کو کئی سیشنز میں تقسیم کر دیا تاکہ کسی ایک سیشن سے ان کے مکمل ارادے کا پتا نہ چل سکے۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ اگرچہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں کہ وہ ایک مکمل آپریشنل ڈیوائس بنانے میں کامیاب ہوئے تاہم انہوں نے ایک گائیڈڈ راکٹ کا ٹیسٹ فائر ضرور کیا تھا، بظاہر یہ ٹیسٹ ناکام رہا کیونکہ ’چند ہی گھنٹوں کے اندر وہ یہ جاننے کے لیے کلاڈ پر واپس آئے کہ راکٹ کا تجربہ کیوں ناکام ہوا‘۔

انتھروپک کا کہنا ہے کہ اس نے ان عناصر سے وابستہ اکاؤنٹس پر پابندی عائد کر دی ہے اور خطرات سے نمٹنے کے لیے یہ معلومات متعلقہ سرکاری و نجی شراکت داروں کے ساتھ شیئر کردی ہیں۔

تاہم رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ان تخریب کاروں نے مبینہ طور پر ایک ایسا آف لائن سیمولیشن ٹول کٹ بھی بنا لیا ہے جو کلاڈ یا دیگر انجینئرنگ پلیٹ فارمز پر انحصار نہیں کرتا۔

واٹس ایپ میں ایک بہترین سکیورٹی فیچر کا اضافہ

اب موسم کا حال جاننے کے لیے بھی گوگل آپ کی مدد کرے گا

سام آلٹمین کی جانب سے اچانک اے آئی میں پیشرفت کو سست کرنے کی بات کیوں کی جا رہی ہے؟

نئے ماڈلز کے ساتھ ایپل نے پرانے آئی فونز کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو متعارف، قیمت اور فیچرز جانیں

10 فیصد امکان ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی ایک دہائی میں انسانوں کا خاتمہ کر دے گی، ایک محقق کا دعویٰ

دنیا کا پہلا ملک جہاں تمام شہریوں کو لامحدود اے آئی تک مفت رسائی فراہم کی جائے گی

اے آئی استعمال کرنے والے طالبعلم تدریسی سرگرمیوں میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، تحقیق

ایونٹ سے ایک دن پہلے ایپل کے آئی فون 18 پرو ماڈلز کا ڈیزائن لیک

وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا

بہت جلد آپ ایک ہی فون نمبر کو 2 آئی فونز میں استعمال کرسکیں گے

واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے ایک نیا فیچر متعارف

تازہ ترین

• 6 منٹ پہلے حوثیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل کی تیاری کیلئے کلاڈ اے آئی استعمال کرنیکا انکشاف

• 16 منٹ پہلے پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات، اے پی سی اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی

پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات، اے پی سی اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی

• 44 منٹ پہلے کراچی: اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

• 56 منٹ پہلے امراض قلب تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم اور عام وجہ دریافت

امراض قلب تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم اور عام وجہ دریافت

• 59 منٹ پہلے کسی بھی علاقے میں 2 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہ کی جائے: وزیراعظم کا ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا نوٹس

کسی بھی علاقے میں 2 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہ کی جائے: وزیراعظم کا ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا نوٹس

• 1 گھنٹے پہلے دنیا نے نائن الیون حملے اور دہشتگردی کیخلاف امریکی جنگ کی کیا قیمت ادا کی؟

دنیا نے نائن الیون حملے اور دہشتگردی کیخلاف امریکی جنگ کی کیا قیمت ادا کی؟

• 2 گھنٹے پہلے 10 سیکنڈ میں بتا سکتے ہیں کہ اس تصویر میں بچے کی ماں کونسی ہے؟

10 سیکنڈ میں بتا سکتے ہیں کہ اس تصویر میں بچے کی ماں کونسی ہے؟

• 2 گھنٹے پہلے فیکٹ چیک: چمن میں ’اسمگل شدہ‘ طیاروں کی وائرل ویڈیو مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ہے

فیکٹ چیک: چمن میں ’اسمگل شدہ‘ طیاروں کی وائرل ویڈیو مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ہے

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے