آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد
لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی
’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘
واشنگٹن(19 ستمبر 2026): سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی شادی کے کچھ اخراجات روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قریبی ساتھی کی جانب سے ادا کیے جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کھل کر ردعمل دیا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران جب صحافی نے ٹرمپ سے یہ سوال کیا کہ ان کے بیٹے کی شادی کے اخراجات کا کچھ حصہ پیوٹن کے قریبی ساتھی نے ادا کیا تھا، تو ٹرمپ نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جواب دیا کہ اس میں کیا بڑی بات ہے؟
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ لوگ اکثر اپنے دوستوں کی شادیوں پر خرچ کرتے ہیں اور انہیں دعوتیں دیتے ہیں، اور انہوں نے خود بھی ماضی میں بہت سی دعوتیں دی ہیں اور لوگوں پر خرچ کیا ہے۔
علاوہ ازیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا کہ اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد شادی کے اخراجات پر لگنے والی وہ رقم واپس کر دی گئی ہے۔
ٹرمپ کے بڑے بیٹے کی شادی کا خرچ کس روسی شخصیت نے اٹھایا؟ اہم انکشاف
ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور بیٹینا کی شادی رواں سال مئی میں بہاماس کے ایک نجی جزیرے پر ہوئی تھی۔جوڑے نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا کہ شادی کی تقریبات کی دو راتوں کی میزبانی عمر کریملیو نے کی تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ان کی اہلیہ بیٹینا نے تصدیق کی ہے کہ ان کی شادی کی تقریبات کے کچھ بڑے اخراجات روس کی ایک بااثر کاروباری شخصیت نے برداشت کیے ہیں۔
برطانوی میڈیا اور تحقیقاتی ادارے ‘پرو پبلیکا’ کی رپورٹ کے مطابق اس روسی کاروباری شخصیت کا نام عمر کریملیو ہے، جو انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن (آئی بی اے) کے صدر ہیں اور ان کے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ قریبی تعلقات بتائے جاتے ہیں۔
