• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 11:57 صبح
  • پاکستان

مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

لاہور: پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کی انکوائری کیخلاف درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے تحریری حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کہا کہ انکوائری نہ تو قانونی جواز کے بغیر ہے اور نہ ہی بدنیتی پر مبنی ہے۔

عدالت کے تحریر حکم میں کہا گیا کہ یہ کارروائی کھیل میں سے کرپشن کے خاتمے کیلئے ہے، اس میں مداخلت نہیں کی جاسکتی۔

مجاز اتھارٹی کی چھان بین ابھی مکمل نہیں ہوئی، ابھی تعین کرنا ہے کہ کارروائی کی ضرورت ہے یا نہیں، درخواست گزار کو انکوائری کے حتمی نتائج پر کوئی شکایت ہو تو وہ دادرسی کیلئے آزاد ہیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ کرکٹر محمد رضوان انکوائری میں شامل ہوں اور تعاون کریں، مجاز اتھارٹی درخواست گزار کو ہراساں نہ کرے اور قانون کے مطابق انکوائری مکمل کرے۔

عدالت کے تحریر حکم کے مطابق کرکٹر اپنی ضبط کی جانے والی اشیا کی واپسی کیلئے مجاز عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔

محمد رضوان کا آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ سے رابطہ

واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ میں دو ٹیسٹ میچوں میں شکست کے بعد جن کھلاڑیوں کو پاکستان طلب کیا گیا تھا، ان میں محمد رضوان بھی شامل تھے۔

پی سی بی نے محمد رضوان اور امام الحق سے ان کے موبائل فون تحویل میں لے لیے تھے، جنہیں بعد ازاں این سی سی آئی کے حوالے کر دیا جب کہ دونوں کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے بھی روک دیا تھا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے