مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا
عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق
شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ
جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی
سعودی عرب نے ٹیکنالوجی اور آٹوموبائل کے شعبے میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے ملک میں تیار کی گئی اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کرا دی ہے۔
اس نئی گاڑی کو ایکسوبوٹ کا نام دیا گیا ہے جو سیڈان اور اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل (ایس یو وی) کی شکل میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔
اس جدید الیکٹرک گاڑی کے ڈیزائن میں کئی منفرد خصوصیات رکھی گئی ہیں۔ گاڑی میں ایسے جدید دروازے نصب کیے گئے ہیں جو اوپر کی طرف کھلتے ہیں، جنہیں ‘گل ونگ’ دروازے کہا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ کمپنی نے اپنے ماڈلز میں روایتی ستون یا پلرز بالکل ختم کر دیے ہیں جو عام طور پر گاڑیوں کے اگلے اور پچھلے حصوں کے درمیان موجود ہوتے ہیں۔ گاڑی کی باڈی کی مضبوطی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جدید اور انتہائی پائیدار مواد کا استعمال کیا گیا ہے۔
بیٹری اور سفر کی صلاحیت کے حوالے سے ایکسوبوٹ سیڈان شاندار کارکردگی کی حامل ہے۔ یہ گاڑی ایک مرتبہ مکمل چارج کرنے پر چھ سو ستر کلومیٹر تک کا طویل سفر طے کر سکتی ہے۔
اس کے علاوہ اس کی تیز رفتار چارجنگ ٹیکنالوجی کے تحت گاڑی کی بیٹری کو صرف تیس منٹ میں دس سے اسی فیصد تک چارج کیا جا سکتا ہے۔ اس نئی الیکٹرک گاڑی کی لانچنگ کو سعودی عرب میں گرین انرجی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
