• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 9:48 شام
  • پاکستان

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

تہران : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کی شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھلے گی۔

پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران نے اپنے مطالبات اور شرائط دوسرے فریق (امریکا) تک واضح طور پر پہنچا دی ہیں اور ثالثوں کے ذریعے بھی انہیں آگاہ کیا جا چکا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن بخوبی جانتا ہے کہ ایران کو دھوکے یا یکطرفہ دباؤ کے ذریعے مذاکرات پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، اقدامات مسلط کرنے کا راستہ بند ہوچکا۔

قالیباف کا کہنا تھا کہ سفارتی میدان میں ہمارا مؤقف مکمل طور پر واضح، معقول اور غیرمتزلزل ہے،ایرانی مؤقف پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

باقر قالیباف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جب تک ہماری شرائط پوری نہیں ہوجاتیں مذاکرات کی سابقہ صورتحال پر واپسی کسی صورت ممکن نہیں، ایرانی قوم کے جائز حقوق تسلیم کیے بغیر آبنائے ہرمز کھولنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

اسپیکرایرانی پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ امریکی وعدوں کو عملی جامہ پہنانے تک آبنائے ہرمزبند رہے گی، آج ہمارے دفاع نے ایک زیادہ متحرک اور گہری شکل اختیار کر لی ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے 28 فروری سے شروع ہونے والی امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں کے ردعمل میں آبنائے ہرمز سے آمدورفت محدود کردی تھی۔

یہ آبی گزرگاہ عالمی توانائی کی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے اور دنیا کی تیل کی طلب کا تقریباً پانچواں حصہ اسی راستے سے گزرتا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے