• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 5:06 شام
  • پاکستان

عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار

اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ممبئی(16 ستمبر 2026): بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کا اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’دھرندھر‘ پر ردعمل آگیا ہے۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مداحوں کے ساتھ ’آسک ایس آر‘ کے سیشن کے دوران رنویر سنگھ کی کامیاب دو حصوں پر مشتمل فلم دھرندھر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

سیشن کے دوران ایک مداح نے شاہ رخ خان سے پوچھا کہ کیا انہوں نے دھرندھر دیکھی ہے؟ جس پر بالی ووڈ کے کنگ نے جواب دیا کہ انہوں نے فلم کے دونوں حصے دیکھے ہیں۔

شاہ رخ خان نے اس بڑی ہٹ فرنچائز کے پورے عملے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فلم کے دونوں حصے بہت پسند آئے اور پوری ٹیم کا کام شاندار تھا۔

یہ پہلا موقع ہے جب شاہ رخ خان نے اس فلم پر اپنا کھل کر ردعمل ظاہر کیا ہے جو ریلیز کے بعد سے ہی شائقین اور فلمی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔واضح رہے کہ آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘دھرندھر’ میں رنویر سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

اس سیشن کے دوران شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی آنے والی فلم کنگ کی ریلیز کی تاریخ 24 دسمبر 2026 بالکل طے شدہ ہے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیل ہونے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسا بالکل نہیں ہے اور ہمیں درمیان کی مزیدار ٹِکی سمجھیں۔

مداحوں کے ساتھ اس سیشن کے فوراً بعد شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس ‘ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ’ نے ایک نئی ویڈیو کے ذریعے فلم ‘کنگ’ کا پہلا مکالمہ بھی جاری کر دیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں فلم کے اسکرپٹ کے پس منظر میں شاہ رخ خان کی آواز میں یہ مکالمہ سنا جا سکتا ہے کہ فلم کا ڈائیلاگ سامنے لانا ابھی بہت جلدی ہے، لیکن پھر بھی کیونکہ سب پوچھ رہے ہیں، تو 24 دسمبر کو ‘کنگ’ آرہی ہے، پکچر ابھی باقی ہے، کنگ اکیلا کافی ہے۔

فلم ‘کنگ’ میں شاہ رخ خان کے علاوہ دپیکا پڈوکون، سہانا خان، ابھیشک بچن، جدیپ اہلاوت، ابھے ورما اور ارشد وارثی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری اور ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور مارفلکس پکچرز کے اشتراک سے بننے والی یہ فلم 2023 کے بلاک بسٹر ‘پٹھان’ کے بعد شاہ رخ خان اور سدھارتھ آنند کی دوسری مشترکہ پیشکش ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے