• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 5:43 شام
  • پاکستان

گزشتہ برس 2025 کے اسی امتحان میں نتیجہ 54 فیصد سے زیادہ تھا

ملک میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر نئی گریڈنگ پالیسی کے نفاذ کے بعد سندھ کا پہلا نتیجہ جاری کردیا گیا، کراچی میں نویں جماعت جنرل گروپ کا نتیجہ گزشتہ سال کی نسبت 18 فیصد کم رہا۔ میٹرک بورڈ کے تحت سال 2026 میں نویں جماعت جنرل گروپ کے 64 فیصد طلبہ فیل ہوگئے جبکہ کامیابی کا تناسب 36 فیصد رہا۔

گزشتہ برس 2025 کے اسی امتحان میں نتیجہ 54 فیصد سے زیادہ تھا جبکہ فیل ہونے والے طلبہ کی تعداد 46 فیصد رہی تھی۔ ذرائع میٹرک بورڈ کے مطابق نئی گریڈنگ پالیسی کے تحت ہر مضمون کے پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40 فیصد کیے گئے ہیں، جس کے سبب طلبہ کی بڑی تعداد فیل ہوئی ہے۔

کراچی: نئی پالیسی کے تحت 2026 میں نویں جماعت جنرل گروپ کے 8981 طلبہ فیل ہوئے، امتحانات میں کل 14277 طلبہ شریک ہوئے تھے جبکہ رواں سال صرف 5185 طلبہ تمام پرچے پاس کرسکے۔ گزشتہ برس نویں جماعت جنرل گروپ کے امتحانات میں 14984 طلبہ شریک ہوئے تھے، جن میں سے 6803 طلبہ فیل جبکہ 8149 طلبہ تمام پرچوں میں کامیاب ہوئے تھے۔

ذرائع میٹرک بورڈ کے مطابق نئی گریڈنگ پالیسی میں مسابقت سخت ہے۔ نئی گریڈنگ پالیسی کا اطلاق رواں سال کے امتحانات سے پورے ملک میں کیا گیا ہے اور رواں سال نویں اور گیارہویں جماعتوں میں پالیسی نافذ کی جارہی ہے، جبکہ آئندہ برس 2027 میں دسویں اور بارہویں جماعتوں میں بھی گریڈنگ پالیسی کا اطلاق ہونا ہے۔

سندھ میں کراچی بورڈ کے تحت پہلا نتیجہ جنرل گروپ کا جاری ہوا ہے، جبکہ سائنس گروپ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔ سندھ کے دیگر تعلیمی بورڈز کے نویں جماعت کے نتائج کا اجرا بھی ابھی باقی ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر نتائج میرٹ پر جاری ہوئے تو نتائج کا تناسب اسی طرح گرے گا، جبکہ کچھ بورڈز نتیجے کا تناسب بڑھانے کے لیے میرٹ پر سمجھوتا بھی کرسکتے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے