• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 12:08 شام
  • پاکستان

مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

ریاض (22 ستمبر 2026): سعودی عرب کے قومی دن یوم الوطنی کی مناسبت سے تین شہروں میں رائل ایئر فورس کے شوز پیش کیے جا رہے ہیں۔

اخبار 24 نے سعودی وزارت دفاع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مملکت کے یوم الوطنی کی مناسبت سے ایئر شوز کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پہلا ایئر شو جمعے کی شام جدہ میں پیش کیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ 23 ستمبر، یوم الوطنی کی مناسبت سے تین شہروں میں رائل ایئر فورس کے شوز پیش کیے جا رہے ہیں۔

ائیر شو کا آغاز 18 ستمبر جمعہ کو جدہ کورنیش سے کیا گیا، دوسرا شو ہفتہ 19 اور تیسرا شو اتوار 20 ستمبر کو پیش کیا گیا۔

ریاض میں ایئر شو ’ملھم‘ کے علاقے میں آج 22 اور کل 23 ستمبر کو پیش کیا جائے۔ شو کا آغاز مقامی وقت کے مطابق ٹھیک شام کے چار بجے ہوگا۔

الخبر شہر میں 26 اور 27 ستمبر کو کورنیش میں شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر کے سامنے شو پیش کیا جائے گا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے