• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 12:43 شام
  • پاکستان

بیٹنگ معاہدے مسترد کرنے والے کرکٹر رضوان خود تحقیقات کی زد میں آگئے۔

رضوان نے 10 کروڑ روپے کی مبینہ بیٹنگ اسپانسرشپ ڈیل مسترد کی تھی اور بیٹنگ اسپانسر کا لوگو لگانے سے بھی انکار کیا۔

کرکٹر کو تحقیقات کے نوٹس میں صرف آن لائن بیٹنگ/جوا کا ذکر کیا گیاہے تاہم کسی مخصوص جرم یا میچ کی وضاحت نہیں کی گئی۔

لندن میں رضوان کا فون ضبط کرکے پاکستان منتقل کرنے پر سوالات کیے گئے جب کہ تحقیقات کے طریقہ کار پر متعلقہ اداروں نے جواب نہیں دیا۔

• قومی کرکٹر محمد رضوان کو میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہ ملی

• محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست مسترد

• این سی سی آئی اے نے امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کرلیا

دی نیوز انٹرنیشنل میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹس کی تفصیلی ٹائم لائن ایک گہری ستم ظریفی کو ظاہر کرتی ہے کہ آن لائن جوئے کے پلیٹ فارمز سے متعلق تحقیقات میں پھنسنے والے کھلاڑی محمد رضوان وہی ہیں جنہوں نے بارہا مبینہ طور پر سرواگیٹ بیٹنگ کمپنیوں کی مخالفت کی،کروڑوں روپے کے اسپانسرشپ معاہدے مسترد کیے اور تجارتی حقوق کے حوالے سے دباؤ کے خلاف مزاحمت کی۔

دی نیوز انٹرنیشنل کی سابقہ رپورٹس میں دستاویز کیا جا چکا ہے کہ محمد رضوان نے سابق کپتان بابراعظم کے ساتھ مل کر پاکستان بھر میں سرگرم غیر قانونی سرواگیٹ جوئے کی کمپنیوں کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا تھا۔

دی نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزی ای میل خط و کتابت سے معلوم ہوا کہ سرواگیٹ بیٹنگ برانڈز نے پاکستانی کرکٹ کے صفِ اول کے کھلاڑیوں کو انتہائی منافع بخش اسپانسرشپ معاہدوں کی پیشکش کی تھی۔

بابراعظم نے سالانہ 25 کروڑ پاکستانی روپے کا مجوزہ معاہدہ مسترد کیا جب کہ رضوان نے بھی ایک سرواگیٹ جوئے کے ادارے کی جانب سے 10 کروڑ روپے کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔

اپنی مینجمنٹ ایجنسی کے ذریعے بھیجے گئے سرکاری مراسلات میں دونوں کھلاڑیوں نے واضح مؤقف اختیار کیا تھا: ’بحیثیت مسلمان ہم کسی بھی بیٹنگ یا سرواگیٹ بیٹنگ برانڈ کی حمایت نہیں کرتے۔‘

مزید دلچسپ امر یہ ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران ملتان سلطانز کے کپتان کی حیثیت سے رضوان نے مبینہ طور پر سرواگیٹ بیٹنگ اسپانسر کا لوگو اپنی کھیلوں کی کِٹ پر لگانے سے انکار کردیا تھا۔

انڈسٹری ذرائع نے تصدیق کی کہ تشہیری ڈیجیٹل مہمات میں رضوان اور بابر اعظم کی تصاویر ان کی واضح مرضی کے خلاف استعمال کی گئیں، سرواگیٹ بیٹنگ اداروں کے خلاف رضوان کے اصولی مؤقف نے انہیں ایک ایسے وقت میں انتظامی طریقہ کار سے اختلاف کی پوزیشن میں لا کھڑا کیا جب سرواگیٹ اسپورٹس نیوز پلیٹ فارمز کو، جنہیں بعد میں وزارت اطلاعات و نشریات نے جوئے کے غیر قانونی کاروبار کے لیے استعمال ہونے والے فرنٹ قرار دیا۔

ملکی اور بین الاقوامی سیریز کے اہم اسپانسرز کے طور پر شامل کیا جا رہا تھا۔ اس تجارتی کشمکش کے ساتھ ساتھ دی نیوز انٹرنیشنل نے پہلے رپورٹ کیا تھا کہ رضوان کو کرکٹ سے ہٹ کر دیگر معاملات میں بھی شدید دباؤ کا سامنا رہا جن میں غزہ میں فوجی کارروائیوں کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرنے والی سوشل میڈیا پوسٹس حذف کرنے کی ہدایات بھی شامل تھیں۔

سرواگیٹ جوئے کے اداروں کی مخالفت کا ایک دستاویزی ریکارڈ رکھنے کے باوجود رضوان کو 31 اگست 2026 کو لارڈز میں دوسرے ٹیسٹ کے اختتام کے بعد رات گئے ایک کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔

رضوان کے ذاتی موبائل فون سے متعلق متعلقہ اداروں کے طرزِ عمل نے بنیادی حقوق، دائرہ اختیار اور قانونی طریقہ کار کی پابندی سے متعلق اہم قانونی سوالات اٹھا دیے ہیں۔

ایشین گیمز: پاکستان ویمنز نے بنگلادیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز میں پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیم کی دوسری کامیابی

ترکیے میں عام سا پتھر مصری فٹبالر محمد صلاح کے بیٹھنے سے خاص بن گیا

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں یا غیر ضروری زحمت نہ دینے کی ہدایت

پاکستان انڈر 19 ٹیم کیلئے پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس کا فیصلہ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ایشین گیمز کے اسکواڈ سے باہر، متبادل کھلاڑی کا اعلان

ایشین گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم نے تھائی لینڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-9 سے کامیابی حاصل کرلی

ایشین گیمز: محسن نقوی کو میڈلز پیش کرنےکی ذمہ داری ملی توکیا ہوگا؟ بھارت کی پریشانی بڑھنے لگی

وسیم اکرم نے بابراعظم کے کپتانی لینے کو غلط فیصلہ قرار دیدیا

ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیدی

ایشیاکپ کی دونوں ٹرافیاں پاکستان میں ہیں اورکہیں نہیں جارہیں، بھارت کی ٹرافیاں جلد حاصل کرنےکی امیددم توڑگئی

تازہ ترین

• 4 منٹ پہلے جوئے معاہدے مسترد کرنیوالے کرکٹر رضوان خود تحقیقات کی زد میں

• 1 گھنٹے پہلے مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل

• 1 گھنٹے پہلے ایشین گیمز: پاکستان ویمنز نے بنگلادیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا

• 2 گھنٹے پہلے ایشین گیمز میں پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیم کی دوسری کامیابی

• 2 گھنٹے پہلے کھدائی کے دوران کیبل کٹنے سے امریکا میں بڑا فضائی بحران، 10 ہزار پروازیں متاثر

کھدائی کے دوران کیبل کٹنے سے امریکا میں بڑا فضائی بحران، 10 ہزار پروازیں متاثر

• 2 گھنٹے پہلے آئی ایم ایف شرائط: وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

آئی ایم ایف شرائط: وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

• 2 گھنٹے پہلے سرمایہ کاروں کی آئیسکو کے 51 سے 100 فیصد تک شیئرز کے حصول میں دلچسپی

سرمایہ کاروں کی آئیسکو کے 51 سے 100 فیصد تک شیئرز کے حصول میں دلچسپی

• 2 گھنٹے پہلے کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے: عطا تارڑ

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے: عطا تارڑ

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے