• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 8:07 شام
  • پاکستان

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی

شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی

نوجوان لڑکوں کو سفاکی سے قتل کرنیوالے سیریل کلر کا بھیانک انجام

سعودی اتحادی افواج نے سعودی عرب پر میزائل حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

سعودی اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا حوثی ملیشیا کی جانب سے طائف اور ینبع کی سمت داغے گئے چھ بیلسٹک میزائل کامیابی سے تباہ کر دیےگئے۔

انہوں نے کہا کہ فضائی دفاعی نظام نے خطرے کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا اور دونوں شہروں میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنانےکی کوشش ناکام بنا دی، اتحادی افواج حوثی ملیشیا کی جانب سےجاری جارحیت پرنظررکھےہوئےہیں اوران سےسختی سےنمٹاجائےگا۔

سعودی شہری دفاع نے آج مکہ مکرمہ، جدہ، ینبع، طائف اور تبوک کے لیے خطرے کا الرٹ جاری کیا تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر)نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر

سعودی عرب نے حوثیوں کے ڈرون حملوں کے باعث معطل کی جانے والی اہم ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن کو کامیابی کے ساتھ دوبارہ فعال کر دیا ہے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق اس اہم بحالی کے بعد بحیرۂ احمر کی بندرگاہ ینبع سے خام تیل کی برآمدات اور ترسیل کا عمل بھی آج سے دوبارہ بحال ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے 13 ستمبر کو حوثیوں کی جانب سے کیے جانے والے ڈرون حملوں کے بعد سیکیورٹی خدشات اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا، جس کے ساتھ ہی ینبع بندرگاہ سے خام تیل کی لوڈنگ بھی روک دی گئی تھی۔

اس پائپ لائن کی بندش سے عالمی توانائی کی سپلائی لائنز متاثر ہوئی تھیں، تاہم اب اس کی بحالی کے نتیجے میں عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سعودی عرب اس اسٹریٹجک پائپ لائن کے ذریعے یومیه تقریباً 40 لاکھ بیرل خام تیل بحیرۂ احمر پر واقع ینبع بندرگاہ منتقل کرتا ہے، جس کی بحالی سے عالمی منڈی میں تیل کی رسد کو بڑا استحکام ملے گا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے