ایسے افراد جو ذیابیطس ٹائپ 2 کے شکار تو نہیں ہوتے مگر بلڈ شوگر لیول بہت زیادہ ہوتا ہے، ان میں متعدد جان لیوا امراض کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔
ہائی بلڈ شوگر کے شکار ایسے افراد کے لیے عموماً prediabetes کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔
اگر آپ ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے مرض کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو اپنے گھر والوں کے ساتھ کھانا عادت بنالیں۔
جی ہاں واقعی بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کا یہ آسان ترین طریقہ ہے جس کا انکشاف ایک طبی تحقیق میں کیا گیا۔
ذیابیطس کے مریضوں میں موٹاپے سے جڑی کینسر کی اقسام جیسے آنتوں یا بریسٹ کینسر زیادہ تیزی سے عام ہو رہا ہے۔
جرنل سائنس ایڈوانسز میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ گھر والوں کے ساتھ کھانا کھانے والے افراد کے بلڈ شوگر کی سطح میں اضافہ تنہا کھانے والوں کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔
درحقیقت گھر والوں کے ساتھ زیادہ کاربوہائیڈریٹس پر مبنی غذا کے استعمال کے باوجود بلڈ شوگر کی سطح میں معمولی اضافہ ہوتا ہے جبکہ گلوکوز کی سطح تیزی سے معمول پر آجاتی ہے۔
تحقیق کے مطابق انسانی جسم اپنے پیاروں کی موجودگی پر زیادہ افادیت سے خود کو ریگولیٹ کرتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ انسانی جسم موروثی طور پر سماجی میل جول کا عادی ہوتا ہے، اپنے پیاروں کو قریب ہونے سے جسمانی توانائی خود کو ریگولیٹ ہونے پر خرچ ہونے لگتی ہے۔
موجودہ عہد میں جوان افراد میں فالج جیسے جان لیوا مرض کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے اور ہمارا جسم زیادہ بہتر کام کرنے لگتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ درحقیقت نہ صرف بلڈ شوگر بلکہ اس سے جسمانی درجہ حرارت ریگولیٹ کرنے کا عمل بہتر ہوتا ہے جبکہ تناؤ میں کمی آتی ہے۔
محققین کے مطابق بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے نہ صرف یہ دیکھنا ضروری نہیں کہ ہم کیا کھا رہے ہیں بلکہ یہ بھی ضروری ہے کہ ہم کن کے ساتھ کھا رہے ہیں، ہمارے رشتے دار جسمانی صحت کو درست رکھنے میں متحرک کردار ادا کرتے ہیں۔
الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال سے متعدد دائمی امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیاروں کے قریب رہنا طبی نگہداشت، غذا یا ورزش کا متبادل نہیں بلکہ یہ ایک اور ذریعہ ہے جس سے آپ خود کو ہائی بلڈ شوگر سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ بلڈ شوگر کی سطح کو بڑھنے سے روکنا جسم کے لیے مفید ہوتا ہے کیونکہ اس سطح کے بڑھنے سے ذیابیطس اور امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔
ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں میں کینسر سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
جوان افراد میں فالج جیسا جان لیوا مرض زیادہ عام ہوتا جا رہا ہے، تحقیق
وہ عام غذا جس کو زیادہ کھانا متعدد دائمی امراض اور موت کا خطرہ بڑھاتا ہے
ٹوائلٹ فلش کرنے کا یہ اثر جانتے ہیں؟
امراض قلب کی حیرت انگیز علامت جو جسم پر ظاہر ہوتی ہے
کافی کی مہک کو سونگھنے سے مزاج خوشگوار اور تناؤ گھٹ جاتا ہے، تحقیق
نزلہ زکام سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو اس آسان عادت کو آج ہی اپنالیں
خواب دیکھنے سے صحت پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف
کچن میں موجود وہ عام چیز جسکا استعمال قبض سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے
شوہر یا بیوی کی نیند کی کمی دوسرے کی صحت پر ایک عجیب اثر مرتب کرتی ہے، تحقیق
روزانہ ایک سے 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا
دماغ کو ہمیشہ صحت مند رکھنے کیلئے اس آسان عادت کو آج ہی اپنالیں
تازہ ترین
• 8 منٹ پہلے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں کمی، پاکستان میں بھی ہزاروں روپے سستا ہوگیا
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں کمی، پاکستان میں بھی ہزاروں روپے سستا ہوگیا
• 9 منٹ پہلے بلڈ شوگر جیسے مسئلے سے بچنے کا آسان ترین طریقہ
• 22 منٹ پہلے خیبرپختونخوا میں غیراعلانیہ گورنر راج ہے، صوبےکے عوام اور مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیے: بیرسٹر گوہر
خیبرپختونخوا میں غیراعلانیہ گورنر راج ہے، صوبےکے عوام اور مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیے: بیرسٹر گوہر
• 32 منٹ پہلے جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے F-35 کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے
جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے F-35 کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے
• 56 منٹ پہلے ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں میں کینسر سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
• 2 گھنٹے پہلے امریکی بحریہ کے زیر قبضہ تیل سے بھرے 3 ایرانی بحری جہاز امریکا روانہ: ٹریکنگ ڈیٹا
امریکی بحریہ کے زیر قبضہ تیل سے بھرے 3 ایرانی بحری جہاز امریکا روانہ: ٹریکنگ ڈیٹا
• 2 گھنٹے پہلے جوان افراد میں فالج جیسا جان لیوا مرض زیادہ عام ہوتا جا رہا ہے، تحقیق
• 2 گھنٹے پہلے اسلام آباد اورپنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی
