2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت
ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی
شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی
نوجوان لڑکوں کو سفاکی سے قتل کرنیوالے سیریل کلر کا بھیانک انجام
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں چین کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس آمد پر امریکی صدر نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں چینی صدر اور وفد کی میزبانی ہمارے لیے اعزاز ہے شی جن پنگ سے دوستی باہمی احترام اور عوام کےاہم مفادات پر مبنی ہے دونوں ممالک کے بہتر مستقبل کیلئے چینی صدر کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چینی صدر سے سیکیورٹی اور اےآئی سے متعلق اہم امور پر بات کریں گے چین کےساتھ متوازن تجارتی تعلقات کیلئے کام کر رہے ہیں، امریکا اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے آج کیےگئے فیصلے آنے والی دہائیوں میں امن و خوشحالی کو فروغ دے سکتے ہیں۔
چینی صدر شی جن پنگ نے اس موقع پر کہا کہ امریکا کے دورے پر بہت خوش ہوں چین امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے، ٹرمپ کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور امریکا کے ساتھ تعاون مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔
