• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 3:58 شام
  • پاکستان

اے آئی سے ایک ارب افراد کی اموات، بل گیٹس نے خبردار کردیا

دو شوہروں اور بیٹے کا پراسرار قتل : پھانسی پانے والی عورت کی لرزہ خیز کہانی

شہزادہ ہیری نے وعدہ پورا کرنے کے لیے کینیڈا میں طیارے سے چھلانگ لگادی

شوہر کے دوسری لڑکی کیساتھ ڈانس کرنے پر ناراض بیوی نے انتہائی قدم اٹھا لیا

نیویارک: سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر فیس یا ٹرانزٹ کی شرائط عائد کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کر دیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ دنیا کو غیر معمولی چیلنجوں کا سامنا ہے، دنیا خلیج کی سیکیورٹی کو سنجیدگی سے لے۔

انھوں نے کہا سعودیہ اور خطے کے دیگر ملک ایران کے حملوں کا نشانہ بنے، خلیجی خطے کی سلامتی دنیا کی سلامتی کاحصہ ہے، خطے میں سیکیورٹی بحالی کی کوششیں کسی ملک کی بالادستی کی بنیاد پر نہیں ہونی چاہئیں۔

نسل کشی کرنے والوں کو یو این اجلاس کی بجائے عدالتوں میں ہونا چاہیے، اردوان

سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہم کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، علاقائی سلامتی سے متعلق تمام انتظامات جامع اور دیرپا ہونے چاہئیں، توانائی کی عالمی سپلائی چین بحال کرنا سب کی ذمے داری ہے، جہاز رانی کو درپیش خطرات سے بین الاقوامی معیشت متاثر ہو رہی ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا بحیرہ احمر اور باب المندب میں حوثی ملیشیا کی جارحانہ کارروائیاں مسترد کرتے ہیں، یمن میں استحکام اور شہریوں کا تحفظ ضروری ہے۔ انھوں نے کہا ہم شام کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ملکوں کی فہرست سے نکالنے کے امریکی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے